عالمی خبریں

ہرمز میں ہاٹ لائن قائم کی جائے گی: ایران

امریکہ کے ساتھ حالیہ مذاکرات کے درمیان ایران نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز پر اپنا موقف واضح کر دیا  ہے۔ محمد باقر غالباف نے کہا کہ آبی گزرگاہ پہلے جیسی نہیں ہو سکتی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سوئٹزر لینڈ میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری  مذاکرات کے پہلے دور کے دوران کئی معاملات پر اتفاق کیا گیا، اور آبنائے ہرمز پر ایران کا موقف بڑی حد تک بدستور برقرار ہے۔ تہران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر غالباف نے پیر یعنی 22 جون کو کہا کہ آبنائے ہرمز کبھی ویسا نہیں ہو سکتا جیسا کہ جنگ سے پہلے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا انتظام ایرانی کنٹرول میں ہوگا۔

Published: undefined

مذاکرات کے بعد سوئٹزرلینڈ سے واپسی پر ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے غالباف نے کہا کہ ایران نے ہرمز میں ٹیلی فون ہاٹ لائن قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کا مقصد بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے دوران امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ کسی قسم کی غلط فہمیوں کو روکنا اور اسے دور کرنا ہے۔

Published: undefined

سی این این کی رپورٹ کے مطابق غالباف نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے لیے ایک ٹیلی فون ہاٹ لائن اور ایک مرکز قائم کیا جائے گا جس سے جہازوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں اس سے رابطہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے سیکورٹی اور ٹریفک کنٹرول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے گا اور مسائل یا غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے فوری اقدام کرے گا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined