عالمی خبریں

تاریخ رقم! واشنگٹن ڈی سی میئر الیکشن میں رینی سمپت بنیں پہلی جنوبی ایشیائی امیدوار

امیدوار بننے کے بعد رینی سمپت نے کہا کہ اگروہ میئر بنتی ہیں تو سڑکوں کی مرمت، سیوریج اور پانی نکاسی کا حل، 911 سروسز میں بہتری اور مہنگائی کو کم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریپ</p></div>

ویڈیو گریپ

 
ali

حالیہ عرصے میں دیکھا گیا ہے کہ امریکہ کی سیاست میں ہند نژاد افراد کی شرکت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اسی تناظر میں رینی سمپت نے واشنگٹن ڈی سی میئر کے انتخاب میں جگہ حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ اس عہدے کے لیے بیلٹ تک پہنچنے والی پہلی جنوبی ایشیائی امیدوار بن گئی ہیں۔ تمل ناڈو کے تھینی میں پیدا ہونے والی رینی سمپت بچپن میں ہی امریکہ چلی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پوری جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔

Published: undefined

رینی نے کہا کہ وہ 7 سال کی عمر میں ہی اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے امریکہ آئی تھیں۔ اب ان کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ یہ خواب واشنگٹن ڈی سی کے ہر شہری کے لیے حقیقت بن جائے۔ ان کی مہم کے مطابق 4,500 سے زیادہ لوگوں نے ان کی حمایت میں دستخط کیے ہیں جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر بیلٹ میں جگہ ملی ہے۔

Published: undefined

31  سالہ رینی سمپت گزشتہ ایک دہائی سے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم ہیں اور ایک سرکاری ٹھیکیدار کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ان کا انتخابی ایجنڈا شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ میئر بنتی ہیں تو سڑکوں کی مرمت، سیوریج اور پانی نکاسی کا حل، 911 سروسز میں بہتری اور مہنگائی کو کم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہوں گے۔

Published: undefined

رینی سمپت نے موجودہ انتظامیہ پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔ ان  کا کہنا ہے کہ شہر کا بنیادی ڈھانچہ مسلسل کمزور پو رہا ہے۔ انہوں نے حالیہ برفباری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی حالت خراب ہوگئی تھی اور کچرے کا انتظام بھی خراب ہوگیا تھا۔ خود کو ایک بیرونی امیدوار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ روایتی سیاست سے مختلف ہیں اور کسی بڑے سیاسی گروپ کی حمایت انہیں نہیں ملی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ شہر کو نئی سوچ اور زمینی سطح کی قیادت کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

رینی نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے خاندان خصوصاً اپنے دادا اور والد کے سر باندھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے ملے اقداراور خاندان کی ترغیبات ہی انہیں عوامی خدمت کے لیے آگے بڑھنے کی طاقت دیتی ہیں۔ رینی سمپت کی امیدواری امریکہ میں ہندوستانی اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی سیاسی شرکت کی عکاسی کرتی ہے۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں کانگریس اور ریاستی سطح پر اس کمیونٹی کی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے، لیکن بڑے شہروں میں میئر کے انتخابات میں ابھی بھی کم نمائندگی دیکھنے کو ملتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined