عالمی خبریں

افریقہ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کلیمنجارو پر ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 افراد ہلاک

ماؤنٹ کلیمنجارو پر ریسکیو مشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں دو غیر ملکی سیاح، ایک پائلٹ، ایک معالج اور ایک پہاڑی گائیڈ شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

دارالسلام: افریقہ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کلیمنجارو پر ایک افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تنزانیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ برافو کیمپ کے قریب ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، جس میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی دوپہر پیش آیا اور امدادی کارروائی کے لیے اڑان بھرنے والا ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

Published: undefined

اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں جمہوریہ چیک کے دو سیاح، زمبابوے سے تعلق رکھنے والا پائلٹ، ایک تنزانیائی معالج اور ایک تنزانیائی پہاڑی گائیڈ شامل ہیں۔ کلیمنجارو خطے کے پولیس کمانڈر سائمن میگوایگا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ایئر بس ایچ ایک سو پچیس ہیلی کاپٹر ایک مقامی تنزانیائی کمپنی کی ملکیت تھا۔

Published: undefined

پولیس نے مزید بتایا کہ یہ پرواز ایک ریسکیو مشن کے تحت انجام دی جا رہی تھی۔ جمہوریہ چیک کے دونوں سیاح شدید صحت کے مسائل کا شکار تھے، جنہیں پہاڑ سے بحفاظت نیچے منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا تھا۔ تاہم خراب موسم اور دشوار گزار جغرافیائی حالات کے باعث یہ ہیلی کاپٹر برافو کیمپ کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔

تنزانیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ حادثے کی وجوہات اور حالات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر تکنیکی خرابی، موسم کی صورتحال اور انسانی عوامل سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تحقیق مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ شمالی تنزانیہ میں واقع ماؤنٹ کلیمنجارو دنیا بھر کے کوہ پیماؤں اور سیاحوں کے لیے ایک بڑی کشش رکھتا ہے۔ ہر سال ہزاروں افراد اس پہاڑ پر چڑھائی کے لیے آتے ہیں۔ اسی تناظر میں تنزانیائی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں سیاحت اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کیبل ٹرانسپورٹ نظام متعارف کرانے کی تیاریوں کا اعلان کیا تھا۔

حکام کے مطابق ماؤنٹ کلیمنجارو سمیت آٹھ علاقوں میں کیبل ٹرانسپورٹ کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ متعلقہ حکام نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اس نظام سے مقامی پورٹروں کی روزی روٹی متاثر نہیں ہوگی، کیونکہ یہ سہولت موجودہ انتظامات کی تکمیل کے طور پر ہوگی، نہ کہ ان کی جگہ لینے کے لیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined