عالمی خبریں

جرمنی میں شدید گرمی، قیلولہ کی اجازت کا مطالبہ

جرمن ٹریڈ یونین نے شدید گرم موسم کے دوران دوپہر کے کھانے کے وقفے کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رواں برس جون کے مہینے میں جرمنی میں ریکارڈ گرمی نوٹ کی گئی۔

جرمنی میں شدید گرمی
جرمنی میں شدید گرمی 

حالیہ دنوں کے دوران یورپ اور جرمنی میں ریکارڈ گرمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے جرمن ٹریڈ یونین (ڈی جی بی) نے کہا ہے کہ وہ اداروں اور آجروں سے مطالبہ کریں گے کہ وہ اپنے ملازموں کو دوپہر کے کھانے کے لیے متعین وقفے کے علاوہ 'قیلولہ‘ کی اجازت بھی دیں۔

Published: 08 Jul 2019, 10:10 AM IST

ڈی جی بی کی خاتون ترجمان آنیلی بُنٹن باخ کا کہنا تھا، ''جنوبی یورپی ممالک شدید گرمی کی لہر کے دوران پہلے ہی ایسا کرتے ہیں اور ہمیں جرمنی میں بھی قیلولہ کا وقت دینا چاہیے۔‘‘

Published: 08 Jul 2019, 10:10 AM IST

جرمن ٹریڈ یونین کی خاتون ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آجروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ دوپہر کے وقت کی شدید گرمی کا دوران وہ اپنے ملازموں کو آرام کرنے کے لیے جگہ کی فراہمی بھی یقینی بنائیں۔

Published: 08 Jul 2019, 10:10 AM IST

بُنٹن باخ کے مطابق باقاعدہ قیلولہ سے مراد یہ ہے کہ ملازموں کو صرف نصف گھنٹے کے وقفے کی اجازت کے بجائے زیادہ وقت دیا جائے، ''یہ مددگار ہو گا کہ لوگوں کو آرام کرنے کے لیے جگہ دستیاب ہو جہاں وہ ایک گھنٹے کے لیے آنکھیں بند کر کے آرام کر سکیں۔‘‘

Published: 08 Jul 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Jul 2019, 10:10 AM IST