عالمی خبریں

انتخابات میں طالبان کے حصہ لینے پر حکومت کو اعتراض نہیں: افغان وزیر خارجہ

اتمار نے کہا کہ طالبانیوں کے ان انتخابات میں حصہ لینے سے اس بات کا بھی پتہ لگ جائے گا کہ ان کی یہاں کیا صورتحال ہے۔ یہ انتخابات افغانستان کے لوگوں کے طالبان پر اعتماد کا امتحان بھی ہوگا۔

فائل تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو
فائل تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو 

کابل: افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار نے کہا کہ اگر ملک کے انتخابات میں طالبان حصہ لیتے ہیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے اور اس سے اس گروپ کے تئیں لوگوں کے اعتماد کا امتحان ہوگا۔

Published: undefined

اتمار نے کہا کہ ہم افغانستان کے شہری کے طور پر طالبانیوں کے ان انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے واقف ہیں اور وہ افغانستان کے لوگوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور انہیں یہ اعتماد ہے کہ وہ افغانی شہریوں کے مفادات کے لئے لڑ رہے ہیں تو آئندہ انتخابات میں انہیں حصہ لینے دیجیے۔ اس سے اس بات کا بھی پتہ لگ جائے گا کہ ان کی یہاں کیا صورتحال ہے۔ یہ انتخابات افغانستان کے لوگوں کے طالبان پر اعتماد کا امتحان بھی ہوگا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ فروری کے آخر میں وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ حکومت نے طالبان کے ساتھ بات چیت کے لئے کوئی آخری تارخ کا اعلان نہیں کیا ہے اور افغانستان کے لوگوں کے تئیں ذمہ داری کے پیش نظر وہ اپنی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined