عالمی خبریں

روس سے آئی خوشخبری، 12 اگست کو دنیا کی پہلی کورونا ویکسین کو ملے گی منظوری!

'گیم-کووڈ-ویک لیو' نامی ویکسین کے تعلق سے روس نے دعویٰ کیا ہے کہ نہ صرف 12 اگست کو اس کا رجسٹریشن ہوگا، بلکہ ستمبر میں اس کا پروڈکشن ہوگا اور اکتوبر سے ملک بھر میں ٹیکہ کاری کا عمل شروع کر دیا جائے گا

کورونا ویکسین، تصویر سوشل میڈیا
کورونا ویکسین، تصویر سوشل میڈیا 

پوری دنیا میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے اثرات کے درمیان روس سے اچھی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ بہت جلد ایک ویکسین بازار میں آنے کے لیے تیار ہے۔ روس کووِڈ-19 ویکسین کو منظوری دینے والا پہلا ملک بننے جا رہا ہے۔ روس کے نائب وزیر صحت گرڈنیو نے بتایا ہے کہ ملک 12 اگست کو کورونا وائرس کے خلاف بنائی گئی پہلی ویکسین کو رجسٹر کرے گا۔ یہ ویکسین ماسکو واقع گملیا انسٹی ٹیوٹ اور روسی وزارت دفاع نے مشترکہ طور پر مل کر بنائی ہے۔

Published: 08 Aug 2020, 3:25 PM IST

اس ویکسین کا نام 'گیم-کووِڈ-ویک لیو' (Gam-Covid-Vac Lyo) ہے اور اس کے تعلق سے روس حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ نہ صرف 12 اگست کو اس کا رجسٹریشن ہوگا، بلکہ ستمبر میں اس کا بڑے پیمانے پر پروڈکشن بھی شروع ہوجائے گا اور اکتوبر سے ملک بھر میں ٹیکہ کاری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

Published: 08 Aug 2020, 3:25 PM IST

یہاں قابل ذکر ہے کہ روس کے جس کورونا ویکسین کو 12 اگست کو رجسٹر کیے جانے کی بات کی جا رہی ہے، اس کے تیسرے مرحلہ کا کلینیکل ٹرائل ابھی جاری ہے۔ گویا کہ روس کورونا ویکسین جلد از جلد بازار میں لانا چاہتا ہے تاکہ حالات کو قابو میں کیا جا سکے۔ لیکن دنیا کے کئی سائنسداں کو فکر ہے کہ کہیں اوّل آنے کی دوڑ میں معاملہ الٹا نہ پڑ جائے۔ دراصل روس کے دعوے کی حمایت میں اب تک کوئی سائنسی رپورٹ شائع نہیں ہوئی ہے۔ ماسکو 'اسپوتنک' (خطہ ارض کا پہلا سیٹلائٹ) کی طرح اشتہاری جیت حاصل کرنے کی سوچ رہا ہے جو دنیا کے پہلے سیٹلائٹ کے 1957 میں سوویت یونین کے نصب کیے جانے کی یاد دلا رہا ہے۔

Published: 08 Aug 2020, 3:25 PM IST

لیکن اس تعلق سے روسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویکسین جلد اس لیے تیار کر لی گئی کیونکہ یہ پہلے سے ہی اس طرح کی دیگر بیماریوں سے لڑنے میں اہل ہے۔ یہی سوچ کئی دیگر ممالک اور کمپنیوں کی بھی ہے۔ روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے ہیومن ٹرائل میں والنٹیرس کی شکل میں کام کیا ہے۔ دعویٰ یہ بھی ہے کہ منصوبہ کے ڈائریکٹر الیکژنڈر گنس برگ نے خود یہ ویکسین استعمال کی ہے۔

Published: 08 Aug 2020, 3:25 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Aug 2020, 3:25 PM IST