تصویر سوشل میڈیا
جرمنی کے میگ ڈیبرگ شہر میں جمعہ کو ایک بھیڑ بھاڑ والے کرسمس بازار میں ایک کار گھس گئی۔ اس واقعہ میں 2 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ 60 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ افسروں کو شبہ ہے کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا حملہ ہے۔ ویسے حملے کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے۔ وہیں پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ جرمن بازار میں لوگ بڑی تعداد میں کرسمس کی خریداری کرنے آئے ہوئے تھے، اسی دوران شام 7 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں مرنے والوں میں ایک بالغ اور ایک بچہ شامل ہے۔ افسروں نے یہ بھی کہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ 15 زخمیوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ایک کار کو بازار کے بیچ سے تیز رفتار سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد لوگ گرتے اور بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ واقعہ 2016 میں برلن میں ہوئے ایک حملے سے ملتا جلتا ہوا بتایا جا رہا ہے، جب ایک ٹرک ڈرائیور نے بھیڑ میں گھس کر 13 لوگوں کی جان لے لی تھی۔
سیکسونی-اینہالٹ کی داخلی وزیر تمارا جسچانگ نے میڈیا سے کہا ہے کہ مشتبہ 50 سالہ سعودی ڈاکٹر ہے جو پہلی بار 2006 میں جرمنی آیا تھا اور میگ ڈیبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹردور برنبرگ میں بطور ڈاکٹر کام کر رہا تھا۔ جسچانگ نے کہا کہ جیسا کہ حالات ہیں، وہ ایک اکیلا مجرم ہے، اس لیے جہاں تک ہم جانتے ہیں، شہر کے لیے کوئی اور خطرہ نہیں ہے۔
Published: undefined
وہیں اس حادثہ کو لے کر سعودی عرب کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے واقعہ کو لے کر جرمنی کے ساتھ کھڑے رہنے کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی طرح کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حالانکہ مشتبہ کے سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined