عالمی خبریں

جارج فلائیڈ قتل معاملہ: ’گردن پر گھٹنا رکھنا محکمانہ پالیسی کے خلاف‘

میناپولیس پولیس چیف نے کہا کہ پولیس آفیسر ڈیریک شاون نے جارج فلائیڈ کی گردن کو دبا کر محکمانہ پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے معاملہ پر میناپولیس پولیس چیف نے گردن پر گھٹنا رکھنا پالیسی کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ میناپولیس پولیس چیف نے کہا کہ پولیس آفیسر ڈیریک شاون نے جارج فلائیڈ کی گردن کو دبا کر محکمانہ پالیسی کی خلاف ورزی کی۔

Published: undefined

میناپولیس پولیس چیف نے کہا کہ گردن کو گھٹنے سے دبانا پالیسی کا حصہ نہیں اور نہ ہی تربیت کا حصہ ہے۔ خیال رہے کہ امریکی شہر میناپولیس میں پولیس آفیسر کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت ہوئی تھی۔ سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پورے امریکہ میں مظاہرے کیے گئے تھے۔ اس کے بعد دنیا بھر میں جارج فلائیڈ کو انصاف دلانے کے لئے احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی بھی ہو گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined