عالمی خبریں

جارج فلائیڈ معاملہ: امریکہ کے کئی شہروں میں کرفیو ختم، پولیس اصلاحات کا وعدہ

نیو یارک کے میئر بل ڈی بلساسیو نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نیو یارک میں ختم کیا جانے والا کرفیو آخری کرفیو ہو۔

نیو یارک میئر بل ڈی بلساسیو
نیو یارک میئر بل ڈی بلساسیو 

واشنگٹن: پولیس زیادتیوں کے خلاف احتجاج کے طوفان کی شدت پر قابو پانے کے لئے کئی شہروں میں کرفیو ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ محکمہ پولیس میں اصلاحات کا وعدہ کیا گیا ہے۔ باوجود اس کے کل اتوار کے روز بی پر امن مظاہرے جاری رہے۔ نیو یارک، شکاگو، اٹلانٹا اور لاس انجیلس سمیت متعدد بڑے شہروں میں پر تشدد مظاہروں کے سبب کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔ کئی ریاستوں نے مظاہرین کے مطالبات کے پیش نظر عوامی سیکورٹی اور محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا وعدہ بھی کیا ہے۔ نیو یارک کے میئر بل ڈی بلساسیو نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نیو یارک میں ختم کیا جانے والا کرفیو آخری کرفیو ہو۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جارج فلائیڈ کو مِنی سوٹا کے مرکزی شہر میں چار سفید فام پولیس والوں نے حراست میں لے کر انہیں سڑک پر پیٹ کے بل گرا دیا اور پھر ایک سفید فام پولیس اہلکار اپنے گھٹنے سے ان کی گردن پر پوری طاقت سے مبینہ طور پر تقریباً نو منٹ تک دباؤ ڈالتا رہا۔ اس دوران فلائیڈ کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے۔ خبروں کے مطابق ایک اہم تجویز یہ پیش کی گئی ہے کہ پولیس فنڈنگ میں کمی کی جائے۔

Published: undefined

ڈوئچے ویلے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شہروں میں عموما محکمہ پولیس کی فنڈنگ تعلیم اور ہاؤسنگ جیسے دیگر شعبوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے جس میں فوری طور پر کمی کی ضرورت ہے۔ کئی حلقوں نے اس کی حمایت کی ہے اور پولیس کی فنڈنگ کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ آن لائن میڈیا کے مطابق 'ایم پی ڈی 150' نامی ایک ادارے کا کہنا ہے کہ وسائل اور فنڈنگ کو پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے سیفٹی، سپورٹ اور احتیاط کے لیے کمیونٹی سطح پر ایک نئے ماڈل کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

نیو یارک کے میئر نے بھی شہر کو مزید انصاف پسند بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے ایک سیکشن کا بجٹ اب نوجوانوں اور سوشل ورک کو فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کی تادیبی کارروائیو ں سے متعلق فائلوں میں زیادہ شفافیت برتی جائے گی۔ بقول ان کے یہ اصلاحی اقدامات ایک آغاز ہے اور جلد ہی مزید تبدیلیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined