عالمی خبریں

امریکہ کے لوزیانا میں فائرنگ، تین افراد ہلاک

امریکہ میں ریاست لوزیانا کے مٹیریئے علاقے میں بندوق کی دکان پر فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ جیفرسن پیرش شیرف آفس نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

لوزیانا: امریکہ میں ریاست لوزیانا کے مٹیریئے علاقے میں بندوق کی دکان پر فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ جیفرسن پیرش شیرف آفس نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

جیفرسن پیریش شیرف کے دفتر نے بتایا’’ایئر لائن ڈرائیو کی جیفرون گن شاپ پر فائرنگ کا واقعہ ہفتے کے روز صبح آٹھ بجکر پچاس کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے اور تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور دو دیگر زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیگر دو زخمیوں کی حالت اب مستحکم ہے‘‘۔

Published: undefined

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں شامل مشتبہ شخص بھی جائے وقوع پر ہی مردہ پایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص نے جائے وقوعہ پر پہلے دو افراد کو گولی ماری اس کے بعد معاملہ بڑھتا چلا گیا اور دکان کے باہر سے بھی کچھ لوگوں نے گولیاں چلائیں۔

اس واقعہ میں مردہ پائے جانے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ ابھی تک اس واقعے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined