عالمی خبریں

ایف بی آئی نے ٹرمپ کے گھر سے غیر ملکی جوہری سلامتی کے دستاویزات برآمد کئے: رپورٹ

واشنگٹن پوسٹ نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایف بی آئی کو ایک دستاویز ملا ہے جس میں ایک غیر ملکی حکومت کی فوجی سلامتی کی تفصیل ہے۔

ایف بی آئی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ایف بی آئی، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مار-اے-لاگو رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران ایک غیر ملکی حکومت کی جوہری صلاحیتوں سے متعلق ایک دستاویز برآمد کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے منگل کے روز نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایف بی آئی کو ایک دستاویز ملا ہے جس میں ایک غیر ملکی حکومت کی فوجی سلامتی کی تفصیل ہے، لیکن نامزد غیر ملکی حکومت کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی فلوریڈا کی رہائش گاہ سے گزشتہ ماہ برآمد ہونے والے 11 ہزار سے زیادہ سرکاری دستاویزات اور تصاویر کے مواد کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے، لیکن اس بات کا اشارہ دیا گیا ہے کہ وفاقی حکام جوہری ہتھیاروں کے بارے میں خفیہ دستاویزات تلاش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اخبار نے بتایا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی فلوریڈا کی رہائش گاہ سے ضبط کیے گئے کچھ ریکارڈز کی عام طور پر سخت حفاظت کی جاتی ہے اور دستاویزات کے مقام کی نگرانی کے لیے ’ایک نامزد کنٹرولنگ افسر‘ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی کی جانب سے برآمد کیے گئے ریکارڈ میں خفیہ امریکی کارروائیوں کی تفصیلات موجود تھیں۔

Published: undefined

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس سے انتہائی حساس سرکاری ریکارڈز کو غیر مجاز طور پر ہٹانے اور انہیں مار-اے-لاگو میں مبینہ طور پر غلط طریقے سے اکٹھا کرنے کے لیے محکمہ انصاف کی جانب سے ڈونالڈ ٹرمپ سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined