عالمی خبریں

پیغمبر محمد کی توہین کا معاملہ: ایران میں مشہور گلوکار کو سزائے موت

ایران کی عدالت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ آخری نہیں ہے اور اس کے خلاف عامر کے ذریعہ ابھی بھی اپیل کی جا سکتی ہے۔ ترکی کی پولیس نے 2023 میں گلوکار کو پکڑ کر ایران کے سپرد کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>عدالتی فیصلہ / آئی اے این ایس</p></div>

عدالتی فیصلہ / آئی اے این ایس

 

ایران کی سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے الزام میں مشہور گلوکار عامر طاطالو کے نام سے مشہور عامر حسین مغشودلو کو سزائے موت سنائی ہے۔ عامر حسین کو پہلے پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی لیکن پروزکیوٹر کے اعتراض کے بعد جب اس معاملے کو پھر سے کھولا گیا اور جانچ کی گئی تو حکومت کی کہی بات صحیح ثابت ہوئی اور گلوکار عامر کو پیغمبر محمد کی توہین کا مجرم قرار پایا گیا۔ حالانکہ عدالت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ آخری نہیں ہے اور اس کے خلاف ابھی بھی اپیل کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

37 سال کے عامر طاطالو ایران کے خوف سے 2018 سے ترکی کے استنبول میں چھپ کر رہ رہے تھے۔ لیکن ترکی کی پولیس نے 2023 کے دسمبر مہینے میں انہیں پکڑ کر ایران کے سپرد کر دیا۔ اس کے بعد سے عامر ایران کی حراست میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق طاطالو کو جسم فروشی اور فحاشی کو بڑھاوا دینے کے لیے بھی 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ ان پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غلط تشہیر کرنے اور فحش اشیاء کو شیئر کرنے کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔

Published: undefined

دراصل رَیپ، پاپ اور آر اینڈ بی کے کمپوزیشن کے لیے مشہور ٹیٹو گلوکار عامر طاطالو کے خلاف پہلے بھی کئی الزامات لگائے گئے تھے۔ طاطالو نے سال 2017 میں ایران کے اس وقت کے صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ایک عجیب و غریب ٹیلی ویژن گفتگو کی تھی۔ سال 2015 میں طاطالو نے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت میں ایک نغمہ بھی بنایا تھا جو 2018 میں ڈونالڈ ٹرمپ کے پہلے صدارتی مدت کے دوران سامنے آیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined