انوتین چارنویراکل، تصویر ’ایکس‘ @MayWongCNA
تھائی لینڈ کو آج نیا وزیر اعظم مل گیا۔ تھائی اراکین پارلیمنٹ نے مشہور سابق تاجر اور سیاسی ہستی انوتن چارنویراکل کو وزیر اعظم منتخب کیا ہے۔ وہ کووڈ وبا کے دوران تھائی لینڈ کے وزیر صحت تھے۔ چارنویراکل کو ’کینبس کنگ‘ (گانجہ کنگ) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کیونکہ انھوں نے 2022 میں گانجہ کو جرم سے پاک کرنے کی حمایت کی تھی۔
Published: undefined
چارنویراکل گزشتہ ایک دہائی سے تھائی سیاست میں کنگ میکر ثابت ہوتے رہے ہیں۔ انھیں پارلیمنٹ کے ذیلی ایوان میں جیت حاصل کرنے کے لیے 247 اراکین کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ انھوں نے 5 ستمبر کو تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوس) میں اکثریت حاصل کی تھی۔ اس ایوان میں 492 فعال رکن ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ چارنویراکل رواں سال تھائی لینڈ میں منتخب کیے گئے تیسرے وزیر اعظم ہیں۔ یہاں گزشتہ 17 سالوں میں عدالت 5 وزرائے اعظم کو ہٹا چکی ہے۔ گزشتہ ہفتہ تھائی لینڈ کی عدالت نے سابق وزیر اعظم پیتونگٹارن شنواترا کو اخلاقیات کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا تھا۔ اس فیصلے کے بعد انھیں وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑنا پڑا اور نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کی ضرورت پڑی۔
Published: undefined
چارنویراکل کی بھومجیتھائی پارٹی پارلیمنٹ میں تیسری سب سے بڑی پارٹی ہے۔ بھومجیتھائی نے اس ہفتہ سب سے بڑی اپوزیشن پیپلز پارٹی سے معاہدہ کیا اور ان کی حمایت حاصل کی۔ جو معاہدہ طے پایا ہے، اس میں چارنویراکل نے 4 ماہ کے اندر پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور عام انتخاب کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کو 2023 کے انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹ ملے تھے، لیکن شاہی ہتک عزتی قانون میں اصلاح سے متعلق پارٹی کے مطالبات کے سبب اسے اقتدار سے باہر کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی اب چارنویراکل کو حکومت چلانے کے لیے باہر سے حمایت دے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 58 سالہ چارنویراکل ایک قدامت پرست اور سخت گیر محب وطن ہیں۔ وہ پیتونگٹارن کی اتحادی حکومت میں وزیر داخلہ رہ چکے ہیں۔ چارنویراکل کا وزیر اعظم بننا فیو تھائی پارٹی کے لیے ایک جھٹکا ہے۔ اس پارٹی نے شنواترا کے والد تھاکسن شنواترا کے تحفظ میں 2 دہائیوں تک تھائی سیاست پر اپنا دبدبہ بنائے رکھا تھا۔ تھاکسن 2001 سے 2006 تک وزیر اعظم رہے۔ 2006 میں انھیں فوج نے اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
سوشل میڈیا
تصویر: محمد تسلیم