عالمی خبریں

گلوبل وارمنگ 1.5 سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی: بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو نہ روکا گیا تو ہم جانتے ہیں کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو آب و ہوا کی تبدیلیاں روک کر بہترین تحفہ دے سکتے ہیں۔

بورس جانسن، تصویر آئی اے این ایس
بورس جانسن، تصویر آئی اے این ایس 

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے گلاسگو میں (سی او پی 26 کانفرنس) ماحولیاتی کانفرنس میں پیش رفت سے متعلق لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ 1.5 سینٹی گریڈ سے کم رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی۔

Published: undefined

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو نہ روکا گیا تو ہم جانتے ہیں کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو آب و ہوا کی تبدیلیاں روک کر بہترین تحفہ دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمانی قواعد توڑنے والے ارکان سے تحقیقات کی جانی چاہیے اور سزا ملنی چاہیے۔

Published: undefined

بورس جانسن نے کہا کہ مجھے یقین ہے برطانیہ کرپٹ ملک نہیں ہے اور نہ ہمارے ادارے کرپٹ ہیں۔ پارلیمانی جمہوریت میں جانچ ہڑتال کا سخت نظام ہے، جو ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔ ادھر میڈیا رپورٹ کے مطابق کوپ 26 نے آج موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے معاہدے کا پہلا مسودہ بھی جاری کیا تھا۔ جس میں درجہ حرارت 1.1 سینٹی گریڈ تک بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ مسودہ میں بیان کے مطابق درجہ حرارت کے بڑھنے کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کئے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined