عالمی خبریں

یوروپ نے چین کے لئے کھولی سرحد لیکن ہندوستان اور امریکہ کے لئے نہیں

غور طلب ہے کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت بر طرح متاثر ہےاور یوروپ کے کئی ممالک سیاحت کو دوبارہ شروع کرنے کے حق میں ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

یوروپ نے جن ۱۵ ممالک کے لئے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں ان میں کورونا کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے ہندوستان ، امریکہ اور روس کو باہر رکھا ہے لیکن چین کے لئے اجازت دے دی ہے۔

Published: undefined

یوروپی یونین نے آج سے ۱۵ ممالک کے لئے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں جبکہ ہندوستان اور امریکہ سمیت کئی ممالک پر یہ پابندی جاری رہے گی۔جن۱۵ ممالک کے لئےسرحدیں کھولی گئی ہیں ان میں چین بھی شامل ہے۔

Published: undefined

واضح رہے ہندوستان، امریکہ اور روس کو اس لسٹ سے اس لئے باہر رکھا گیا ہےکیونکہ ان ممالک میں کورونا کے کیسز مستقل بڑھ رہے ہیں۔وہ تمام ممالک جہاں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ان کو اس لسٹ سے باہر رکھا گیا ہے۔ واضح رہے برازیل میں بھی کورونا کے معاملات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور وہ کورونا کے معاملہ میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

واضح رہے جس چین سے اس وائرس کے پھیلنے کی شروعات ہوئی تھی اس کو اس لسٹ میں شامل کرتے وقت یوروپی یونین نے کئی سخت شرائط لاگو کی ہیں ۔ چین کے ساتھ اسی شرط پر سرحدیں کھولی گئی ہیں کہ چین بھی یوروپی یونین ممالک کے لئے اپنی سرحدیں کھولے گا۔اس لسٹ کا ہر دو ہفتہ بعد جائزہ لیا جائے گا۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت بر طرح متاثر ہےاور یوروپ کے کئی ممالک سیاحت کو دوبارہ شروع کرنے کے حق میں ہیں۔اٹلی اور اسپین جیسے ممالک سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔امریکہ کے لوگ جو یوروپ میں گھومنا پسند کرتے ہیں ان کو اس لسٹ سے باہررکھا گیا ہے۔ ادھر سائپرس نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی سیاح یہاں کورونا پازیٹو ہو گیا تو اس کے علاج کے تمام اخراجات سائپرس کی حکومت برداشت کرے گی اور ساتھ میں اس کے آنے جانے اور رہنے کے تمام اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined