جکارتہ: انڈونیشیا کے یوگیکارتا صوبے اور اس کے آس پاس کے صوبوں میں جمعہ کو شدید زلزلہ آیا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور کم از کم نو زخمی ہو گئے۔حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 ناپی گئی۔ زلزلے سے 100 سے زائد گھر اور انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا۔
Published: undefined
یوگیکارتا صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور تخفیف کی ایجنسی کے ریپڈ ریسپانس یونٹ کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ زلزلے سے بنتول ضلع میں ایک شخص ہلاک اور بنٹول، گننگ کڈول، سلیمان اور کولون پروگو اضلاع میں نو دیگر زخمی ہوئے۔
Published: undefined
موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے کہا، "ملک کے مغربی صوبے یوگیکارتا میں کل شام 7:57 پر 6.0 شدت کا زلزلہ آیا۔" جکارتہ کے وقت (1257جی ایم ٹی) زلزلے کا مرکز ضلع بنتول سے 86 کلومیٹر شمال مغرب میں اور سمندر کی تہہ کے نیچے 25 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
Published: undefined
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے آج ایک پیغام میں کہا کہ زلزلے کی وجہ سے یوگیکارتا اور وسطی جاوا اور مشرقی جاوا کے صوبوں میں کم از کم 102 مکانات کو معمولی اوردرمیانی نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ زلزلے سے اسکولوں، دفتری عمارتوں، مذہبی اور صحت کی سہولیات کو بھی نقصان پہنچا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined