مسافر طیارہ، تصویر آئی اے این ایس
برازیل: برازیل کے مسافر طیارے کا ہنگامی دروازہ ہزاروں فٹ آسمان میں کھل گیا، جس سے جہاز میں بیٹھے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ ڈیلی میل نے رپورٹ کیا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز ساؤ لوئس سے سلواڈور کے لیے اڑان کے 30 منٹ بعد پیش آیا۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی فوٹیج میں طیارے کے عقبی حصے اور ہیچ کے قریب آلات اور سامان رکھے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو غیر متوقع طور پر کھل گیا۔ ڈیلی میل نے مقامی میڈیا ویب سائٹ او ان فرنٹ (O Informant) کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی امریکہ کے مشہور گلوکار ٹیری بینڈ کے ارکان بھی جہاز میں سوار تھے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined