عالمی خبریں

رفح میں داخلہ کے باوجود اسرائیل حماس کو نہیں کر سکتا ختم: حزب اللہ

حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے بدھ کے روز کہا کہ اگر اسرائیل رفح میں داخل ہو جاتا ہے تو بھی وہ حماس کو ختم نہیں کر سکے گا۔ یہ اطلاع مقامی ٹی وی چینل ’المنار‘ کی ایک رپورٹ میں دی گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

بیروت: حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے بدھ کے روز کہا کہ اگر اسرائیل رفح میں داخل ہو جاتا ہے تو بھی وہ حماس کو ختم نہیں کر سکے گا۔ یہ اطلاع مقامی ٹی وی چینل ’المنار‘ کی ایک رپورٹ میں دی گئی۔

نصراللہ نے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر غزہ پر حکمرانی کرنے والے فلسطینی گروپ حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا، ’’آپ (اسرائیل) جنگ کے کسی بھی اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، یہاں تک کہ رفح آپریشن بھی آپ کو فتح کی شبیہ بھی نہیں دے گا۔ آپ حماس یا مزاحمت سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکیں گے۔"

Published: undefined

نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل اپنے سب سے بڑے مقصد حماس کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ تقریباً چھ ماہ کی جنگ کے بعد اسرائیل حماس کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے مذاکرات کر رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حماس تمام فلسطینی دھڑوں کی جانب سے مذاکرات کر رہا ہے اور اس کا مقصد صرف جنگ بندی ہی نہیں، بلکہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہے۔

Published: undefined

یہ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 8 اکتوبر کو لبنان-اسرائیل سرحد پر اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہو گیا جب لبنانی مسلح گروہ حزب اللہ نے حماس کے حملوں کی حمایت میں اسرائیل کی جانب درجنوں راکٹ فائر کیے۔ جواب میں اسرائیل نے بھی جنوب-مشرقی لبنان پر شدید گولہ باری کی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined