
مس یونیورس 2025 فاطمہ بوش / Getty Images
نئی دہلی: دنیا بھر میں مانی جانے والی خوبصورتی اور ذہانت کی عالمی مقابلہ آرائی ’مِس یونیورس‘ کا تاج اس بار میکسیکو کی نوجوان حسیناء فاطمہ بوش کے سر سج گیا۔ 130 ممالک کی نمائندگی کرنے والی مقابلہ کاروں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد 25 سالہ فاطمہ نے یہ اعزاز حاصل کیا، حالانکہ وہ آغاز سے ہی مختلف تنازعات کی زد میں رہی تھیں۔
فاطمہ بوش کے حوالے سے اس بار مقابلہ کئی موقعوں پر تنازعات میں گھر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مِس تھائی لینڈ کے ڈائریکٹر نواٹ اتساراگرسل نے شو کے دوران فاطمہ بوش پر نہ صرف سخت تنقید کی بلکہ ان کی ذہانت پر سوال بھی اٹھائے۔ اس برسرِ اسٹیج ڈانٹ نے ماحول کو کشیدہ کر دیا جس کے جواب میں فاطمہ بوش نے احتجاجاً اسٹیج واک آؤٹ کیا۔ ان کے اس اقدام پر دیگر کئی مقابلہ کار بھی ان کے حق میں کھڑی ہو گئیں، جس کے نتیجے میں اسٹیج پر ایک غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا۔ باوجود اس ہنگامہ خیزی کے، فاطمہ نے اپنی کارکردگی کے ذریعے تمام اعتراضات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاریخ رقم کی۔
Published: undefined
74ویں مِس یونیورس مقابلے کے فائنل میں دنیا بھر کی حسیناؤں نے شام کے خوبصورت لباس میں اسٹیج پر شرکت کی۔ اس بار کے مقابلے میں فرسٹ رنر اپ تھائیلینڈ کی پروینر سنگھ رہیں، سیکنڈ رنر اپ وینیزویلا کی نمائندہ بنیں جبکہ تھرڈ رنر اپ فلپائن کی مقابلہ کار قرار پائیں۔
ہندوستان کی طرف سے راجستھان کی منیکا وشواکُرما مقابلے میں شامل ہوئیں۔ تاہم وہ ٹاپ 12 تک رسائی حاصل نہ کرسکیں اور صرف 30ویں راؤنڈ تک ہی پہنچ پائیں۔ ٹاپ 12 میں گواڈیلوپ، میکسیکو، پُیوئرٹو ریکو، چِلی، کولمبیا، کیوبا، کوٹ ڈی آئیور، وینیزویلا، چین، فلپائن، تھائیلینڈ اور مالٹا کی حسیناؤں نے اپنی جگہ بنائی۔
Published: undefined
فاطمہ بوش کے لیے یہ سال آسان نہیں تھا، مگر ان کی مسلسل کارکردگی نے ناظرین اور ججوں دونوں کو متاثر کیا۔ مختلف مراحل پر مشتمل اس مقابلے میں انٹرویو راؤنڈ، سوئم سوٹ سیگمنٹ اور ایوننگ گاؤن راؤنڈ خاص طور پر اہم رہے۔ ان تینوں میں فاطمہ نے بہترین تاثر چھوڑا جس کے بعد ججوں نے ٹاپ فائیو میں میکسیکو، تھائیلینڈ، فلپائن، وینیزویلا اور کوٹ ڈی آئیور کی نمائندہ حسیناؤں کو منتخب کیا۔
فائنل سوالات اور جوابات کے مرحلے میں فاطمہ کی پُراعتماد گفتگو نے انہیں دیگر مقابلہ کاروں سے نمایاں کر دیا۔ اپنی خوبصورتی، وقار اور دانشمندانہ جوابات کے ساتھ انہوں نے ججوں کو قائل کرتے ہوئے تاج اپنے نام کیا۔ گزشتہ برس مِس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی وِکٹوریہ کیجر تھیل وِگ نے جیتا تھا، جس کے بعد اس سال کی فتح نے فاطمہ بوش کا نام عالمی شہرت یافتہ شخصیات میں شامل کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined