عالمی خبریں

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز

برازیل میں اب تک 10لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

جان لیوا کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں 4 لاکھ70 ہزار سے زائد افرادکی اس وبا کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 90 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔
کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمارکے معاملہ میں ، امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کوروناوائرس سے اب تک ساڑے 23 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 10لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Published: undefined

روس میں بھی کووڈ ۔19 کی وباتیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 5 لاکھ 84 ہزار سے زائد افرادمتاثر ہوئے ہیں اور روس میں اس وبا کی وجہ سے آ8 ہزار سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں بھی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک یہاں 3،04،580 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 42،674 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Published: undefined

اسپین میں اب تک 2،45،938 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28،322 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت تباہی مچائی ہے، یہاں اب تک 2،38،275 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34،610 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Published: undefined

کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 84،550 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور4639 افراد فوت ہوئے ہیں۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1،96،724 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 29،636 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 1،90،670افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8895 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، پیرو میں اس وبا کی وجہ سے 2،51،338 افراد متاثر ہوئے ہیں اور7861 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی میں اب تک 1،86،493 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4927 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خلیجی ملک ایران میں جو کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے ،متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہاں 2،02،584 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 9507 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Published: undefined

میکسیکو میں 20،781 ، بیلجیم میں 9696 ، کینیڈا میں 8466 ، نیدرلینڈ میں 6108 ، سویڈن میں 5053 ، ایکواڈور میں 4156 ، سوئٹزرلینڈ میں 1956،آئرلینڈ میں 1715 اور پرتگال میں 1528 افراد فوت ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں 1 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اورساڑے 3 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined