عالمی خبریں

چین: علاج کے دوران کورونا وائرس مریض کی رنگت تبدیل

معالجین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کو دوران علاج اینٹی بایوٹک دوائیں دیں، یہی دوا عام مریضوں کو بھی دی جاتی ہیں، البتہ جب ویفینگ نے یہ دوا کھانی شروع کی تو اُن کی رنگت تیزی سے تبدیل ہوگئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بیجنگ: کورونا وائرس کے مرکز چین میں کورونا سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر کی جلد کا رنگ علاج کے دوران مکمل طور پر تبدیل ہوگیا۔ چین سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ڈاکٹر ہو ویفینگ کو جنوری 2020 میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا۔ اہل خانہ ڈاکٹر کو اسی اسپتال لے کر آئے جہاں وہ ملازمت کرتے تھے، وہ پانچ ماہ تک زیر علاج رہے اور گزشتہ روز کورونا وائرس کی جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

Published: 03 Jun 2020, 1:40 PM IST

ڈاکٹرز کے مطابق پانچ ماہ کے دوران ڈاکٹر ہو ویفینگ کی رنگت گوری تھی جو کہ علاج کے دوران بالکل سیاہ ہوگئی، علاج کے دوران اُن کی رنگت تبدیل ہونے کی وجہ دوا کا انفیکشن بتایا جا رہا ہے۔ معالجین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کو دوران علاج اینٹی بایوٹک دوائیں دیں، یہی دوا عام مریضوں کو بھی دی جاتی ہیں، البتہ جب ویفینگ نے یہ دوا کھانی شروع کی تو اُن کی رنگت تیزی سے تبدیل ہوگئی۔

Published: 03 Jun 2020, 1:40 PM IST

پانچ ماہ تک زیر علاج رہنے والے ڈاکٹر کی گزشتہ ہفتہ طبیعت شدید بگڑ گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا اور وہ مشین کے ذریعہ ہی سانس لے پا رہے تھے۔ جس اسپتال میں ڈاکٹر ہو ویفینگ کی موت ہوئی ہے وہاں انہوں نے کئی سال ملازمت کی اور وہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔

Published: 03 Jun 2020, 1:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Jun 2020, 1:40 PM IST