عالمی خبریں

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہزار سے پار

اسپین میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار ہےجو یوروپ میں سب سے زیادہ ہےاور وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑے 13 ہزار کے قریب ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

کورونا وائرس کاقہر پوری دنیا میں تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں جہاں کورونا متاثرین کی تعداد ساڑے تیرہ لاکھ سے تجاوزکر گئی ہے وہیں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 74 ہزار کے پار ہوگئی ہے۔ امریکہ میں اس وائرس سے متاثرین کی تعداد ساڑے تین لاکھ سے اوپر پہنچ گئی ہے وہیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑے دس ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ اس وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے امریکی شہریوں میں زبردست خوف ہے۔

Published: undefined

یوروپ میں ہلاکتوں کے تعلق سے اٹلی اب بھی سر فہرست ہے اور وہاں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑے 16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار ہے ۔اسپین یوروپ کا وہ ملک ہے جہاں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔اسپین میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار ہے جبکہ وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑے 13 ہزار کے قریب ہے۔ فرانس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار کے قریب ہے جبکہ برطانیہ میں یہ تعداد چھہ ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔یوروپ کے ملک جرمنی میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار ہے اوروہاں مرنے والوں کی تعداد 1800 ہے۔

Published: undefined

ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 60ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3700 سے اوپر پہنچ گئی ہے ۔ ایران میں تمام کوششوں کے باوجود کورونا وائرس کاپھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ سعودی عرب میں کل مزید چار اموات کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد38 ہو گئی ہے جبکہ وہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 2605 ہے۔ہندستان میں کل نئے معاملہ کم سامنے آئے ہیں لیکن اضافہ کارجحان نظر آ رہاہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined