عالمی خبریں

کورونا بحران: صدر بائیڈن کا ایک کروڑ کے بجائے دو کروڑ ’فائزر گولیوں‘ کی خریداری کرنے کا اعلان

امریکی صدر بائیڈن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر گولیوں کی خریداری دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے گولیوں کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ کرنے کا اعلان کیا

امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس
امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر گولیوں کی خریداری دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ماہرین کی ٹیم سے ملاقات کے بعد گولیوں کی تعداد 1 کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ کرنے کا اعلان کیا۔

Published: undefined

امریکی صدر نے کہا کہ یہ گولیاں ڈرامائی طور پر اسپتال داخلے اور اموات کی شرح کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہم نے پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا آرڈر دیا ہے۔ اب میں اس آرڈر کو دوگنا کر رہا ہوں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اومیکرون کے بارے میں چوکس رہیں لیکن گھبرائیں نہیں، اگر آپ نے ویکسین نہیں لگائی تو بعض افراد مر سکتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) نے 22 دسمبر کو فائزر کی پیکسلووڈ گولی کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دی تھی۔ ساتھ ہی امریکا میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد بھی 1750 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined