عالمی خبریں

ہونڈوراس کے ایک جزیرہ میں عمر گھٹانے والی ویکسین تیار کر لینے کا دعویٰ

'ڈیلی میل' کی ایک رپورٹ کے مطابق ہونڈرن مین لینڈ سے تقریباً 40 میل کی دوری پر ہے۔ یہاں امریکہ کے ایک کاروباری ایرک بریمین نے پورا شہر آباد کیا ہے۔ یہ علاقہ عجیب و غریب علاج کے لیے جانا جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

ہونڈوراس ملک کا ایک جزیرہ ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے۔ دراصل اس ملک کی ایک کمپنی نے ایسا دعویٰ کیا ہے جسے سن کر سبھی حیران ہیں۔ ہونڈوراس کے ساحل سے دور ایک چھوٹے سے جزیرہ پر کمپنی کے ذریعہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس نے لوگوں کی عمر گھٹانے والی ایک ویکسین بنا لی ہے۔ یہی نہیں یہاں تک دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انجکشن کی مدد سے اپنے آپ کو نہ صرف جوان رکھ سکتے ہیں بلکہ موت کو بھی ٹال سکتے ہیں۔

Published: undefined

'ڈیلی میل' کی ایک رپورٹ کے مطابق ہونڈرن مین لینڈ سے تقریبا 40 میل کی دوری پر ہے۔ یہاں امریکہ کے ایک کاروباری ایرک بریمین نے پورا شہر آباد کیا ہے۔ پروسپیرا نام کی یہ جگہ پہلے بھی سرخیوں میں رہی ہے۔ یہ لوگوں کے درمیان عجیب و غریب علاج مہیا کرانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہیں انسان کو امر بنانے کے دعوے کو کسی بھی منظور شدہ صحت ادارے سے منظوری نہیں ملی ہے۔

Published: undefined

اس ویکسین کو منی سرکل کلینک کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ کلینک انسانی عمر کو دھیما کرنے کی تھیراپی دینے کے لیے جانا جاتا ہے۔ انجکشن کو لے کر کلینک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس عمل میں جسم میں ڈی این اے ذرات کو انجیکٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعہ جسم کے خود کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ عام زبان میں کہا جائے تو اس انجکشن کو لگانے کے بعد عمر کے اثر کو دھیما کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

رپورٹس کے مطابق یہ تھیراپی فالسٹیٹن پروٹین کو ہدف بنانے کا کام کرتی ہے۔ اس سے پٹھوں میں اضافہ اور ٹشو کی مرمت تیزی کے ساتھ ہوتی ہے۔ کلینک کا دعویٰ ہے کہ اس کے ذریعہ عمر کے اثر کو 0.64 فیصد تک دھیما کیا جاسکتا ہے۔ یعنی تقریباً 19 مہینوں کے اثر کو ایک سال کے اثر میں بدلا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

حالانکہ کلینک کی طرف سے بنائی گئی اس ویکسین کو ابھی تک کوئی منظوری تو نہیں ملی ہے لیکن اس نے ہائی پروفائل لوگوں کا دھیان اپنی طرف کھینچنا ہے۔ ان میں سب سے اہم ایک بایو ہیکر برائن جانسن ہیں۔ جنہوں نے مبینہ طور پر 2024 میں ایک انجکشن لگوایا تھا اور مثبت نتائج کا دعویٰ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined