فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ چینی افواج "حقیقی مشن کی مشق کر رہی ہیں" جب کہ وہ تائیوان پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ہیگستھ نے سنگاپور میں منعقدہ شینگریلا سیکیورٹی فورم کے دوران کہا کہ "یہ معروف بات ہے کہ شی جن پنگ نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ 2027 تک تائیوان پر حملے کے قابل ہو جائے۔ پیپلز لبریشن آرمی اس مقصد کے لیے عسکری قوت تیار کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اسی حقیقی مشن کے لیے تربیت حاصل کر رہی ہے۔"
Published: undefined
ہیگستھ نے واشنگٹن کے ایشیائی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ چینی خطرے کے پیش نظر اپنے دفاعی اخراجات میں تیزی سے اضافہ کریں۔ اسی دوران انھوں نے خبردار کیا کہ چین "واضح تیاری اور اعتماد کے ساتھ فوجی طاقت استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ بحر ہند اور بحر الکاہل کے علاقے میں طاقت کا توازن بدلا جا سکے۔" انہوں نے مزید کہا "چین کی جانب سے پیدا کردہ خطرہ حقیقی ہے اور ممکن ہے کہ بہت قریب ہو۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ "ایشیا پر غلبہ اور کنٹرول" کی خواہش رکھتا ہے۔
Published: undefined
امریکی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ ان کا ملک "واپس" بحر ہند اور بحر الکاہل کے خطے میں آ چکا ہے۔ ہیگستھ نے زور دے کر کہا "ہم یہاں ہمیشہ کے لیے موجود رہیں گے۔" انہوں نے واضح کیا کہ "امریکہ کو فخر ہے کہ وہ بحر ہند اور بحر الکاہل کے خطے میں واپس آیا ہے، اور ہم یہاں ہمیشہ موجود رہیں گے۔" انہوں نے اس خطے کو اپنی حکومت کے لیے "اولین ترجیح کا میدان" قرار دیا۔
Published: undefined
چین تائیوان کو اپنا ایک صوبہ تصور کرتا ہے اور اس نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر طاقت کے ذریعہ اس جزیرے کو "دوبارہ متحد" کرے گا۔ چین نے اپنے اس دعوے کو تقویت دینے کے لیے فوجی اور سیاسی دباؤ میں اضافہ کیا ہے، جس میں تائیوان کے گرد جنگی مشقوں میں شدت بھی شامل ہے۔ دوسری جانب، تائیوان کی حکومت بیجنگ کے اس دعوے کو مسترد کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ صرف تائیوان کے عوام ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ (بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز