عالمی خبریں

چین کا امریکی پروازوں کو روکنا، دوطرفہ ٹرانسپورٹ معاہدے کی خلاف ورزی: امریکہ

امریکہ نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران چین کی جانب سے امریکی پروازوں کو روکنے کے فیصلے کو دوطرفہ ٹرانسپورٹ معاہدے کی ذمے داریوں کے مطابق قرار نہیں دیا اور وہ اس کے بدلے میں کارروائی کر سکتا ہے

پرواز، علامتی تصویر یو این آئی
پرواز، علامتی تصویر یو این آئی 

واشنگٹن: امریکہ نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران چین کی جانب سے امریکی پروازوں کو روکنے کے فیصلے کو دوطرفہ ٹرانسپورٹ معاہدے کی ذمے داریوں کے مطابق قرار نہیں دیا اور وہ اس کے بدلے میں ریگولیٹری کارروائی کر سکتا ہے۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے۔

Published: undefined

امریکی نقل و حمل کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا "چین کی کارروائی امریکہ - چین ہوائی نقل و حمل کے معاہدے کے تحت اس کی ذمہ داریوں کے مطابق نہیں ہے۔ ہم اس سلسلے میں پیپلز ریپبلک آف چائنا (پی آر سی) کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم مناسب ریگولیٹری اقدامات کرنے کا حق برقرار رکھتے ہیں۔"

Published: undefined

امریکی میڈیا کے مطابق چینی حکومت نے حال ہی میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے کے پیش نظر چین سے گزرنے والی 6 امریکی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • روس نے یوکرین پر پھر کر دیا خوفناک حملہ، کیف پر داغی گئیں 550 میزائلیں اور ڈرون، درجنوں افراد زخمی

  • ,
  • بہار اسمبلی انتخاب: ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا، عدالت جانے کا اعلان، 9 جولائی کو ہوگا بہار بند