عالمی خبریں

چین: کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ، 47 افراد ہلاک، 640 زخمی

چین کے ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ہونے کے بعد ہوئی آتشزدگی میں 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حادثے میں 640 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں‌ علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بیجنگ: چین کے ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ہونے کے بعد ہوئی آتشزدگی میں 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حادثے میں 640 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں‌ علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق جیانگ سوکے کیمیکل پلانٹ میں گزشتہ رات دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ بعد ازاں قریبی فیکٹریوں کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں 90 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Published: undefined

چینی میڈیا کے مطابق کیمیکل انڈسٹریل پارک میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق دن کے تقریبا 2 بج کر 50 منٹ پر دھماکہ ہوا۔

فیکٹری میں ہوئے خوفناک دھماکہ کی وجہ سے عمات ٹوٹ گئی اور مزدور اس میں درماندہ ہو کر رہ گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ جائے حادثہ کے ارد گرد موجود رہائشی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی چکناچور ہر گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کئی خون سے لت پت مزدوروں کو فیکٹری سے باہر نکتے دیکھا گیا۔ چین کی ہنگامی صورت حال کی وزارت نے ماہرین کے ایک وفد کو جائے وقوعہ پر بھیجا ہے اور راحت اور بچاؤ کے ہر ممکن اقدام لینے کی ہدایت دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق حال ہی کے سالوں میں انڈسٹریل حادثوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں میں اس حادثہ کی ہلاکتیں سب سے زیادہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined