عالمی خبریں

کیپٹل ہل حملہ: سابق صدر ٹرمپ کے حامی کو 41 ماہ قید کی سزا

امریکہ میں کیپیٹل ہل پر حملہ میں شامل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی جیکب چانسلی کو عدالت نے 41 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے

کیپٹل ہلز پر دھاوا بولتے ٹرمپ حامی/ Getty Images
کیپٹل ہلز پر دھاوا بولتے ٹرمپ حامی/ Getty Images Probal Rashid

واشنگٹن: امریکہ میں کیپیٹل ہل پر حملہ میں شامل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی جیکب چانسلی کو عدالت نے 41 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق قدیم قبائلی کے روپ میں جیکب چانسلی کیپیٹل ہل کی عمارت میں زبردستی داخل ہونے والوں میں شامل تھا۔

Published: undefined

نیزہ اٹھائے اور سینگوں والی ٹوپی پہنے جیکب کی تصاویر دنیا بھر میں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔ سابق امریکی صدر کے حامیوں نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملہ کیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کو سنائی گئی سزا کیپیٹل ہل کے کسی بھی حملہ آور کو دی جانے والی سب سے سخت سزا ہے۔

قبل ازیں، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر پر کیپٹل ہل پر حملہ کی تحقیقاتی کانگریس کمیٹی کے سامنے گواہی دینے سے انکار پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ 67 سالہ اسٹیو بینن پر پیشی کو نظر انداز اور کمیٹی کو دستاویزات فراہم نہ کرنے کے دو الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ہر الزام کی سزا ایک ماہ سے ایک سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Published: undefined

کمیٹی نے 67 سالہ بینن کو 23 ستمبر کو طلب کیا تھا وہ ان درجنوں لوگوں میں سے پہلے تھے جنہیں کانگریس کو بند کرنے کے لیے پرتشدد حملے کی گواہی دینے کے لیے بلایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ایک سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ کو حملے کے دوران ایک پولیس افسر کو مکا مارنے پر 41 مہینوں کی سزا سنائی گئی تھی۔ خیال ریے کیپٹل حملہ میں متعدد افراد اور ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ 6 جنوری کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی عمارت پر ہونے والے حملے میں نہ صرف امریکی جمہوریت کی تضحیک کی گئی بلکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ حملے کے بعد کیپٹل ہل کی عمارت کو مقفل کر دیا گیا تھا اور نائب صدر مائیک پینس اور قانون سازوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے بعد پولیس مظاہرین کے سامنے آ کھڑی ہوئی، نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کر دیئے گئے تھے اور شام کے فوراً بعد ہی شہر بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر 50 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined