عالمی خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ’احمقانہ قدم‘ قرار دیا

ٹروڈو نے کہا کہ ’’میں خاص طور پر اس امریکی شخص، ڈونلڈ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ وال اسٹریٹ جرنل کی ہر بات پر متفق ہونا میری عادت نہیں ہے، لیکن بھلے ہی تم بہت عقلمند ہو، لیکن یہ قدم نہایت ہی احمقانہ ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، تصویر آئی اے این ایس

 

کینیڈا میں جسٹن ٹروڈو کی بطور وزیر اعظم مدت کار میں اب صرف چند دن رہ گئے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے عین قبل انہوں نے منگل (4 مارچ) کو ایک پریس کانفرنس کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعہ لگائے گئے ٹیرف پر بڑا بیان دیا۔ ٹروڈو نے امریکی ٹیرف کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ (ٹریڈ وار) شروع کر کے روس کو خوش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’صدر ٹرمپ نے کینیڈا پر 25 فیصد کا اضافی ٹیرف عائد کیا ہے۔ اس کے جواب میں کینیڈا 100 بلین امریکی ڈالر کے سامان پر جوابی ٹیرف لگائے گا۔‘‘

Published: undefined

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی ٹیرف کے سلسلے میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج امریکہ نے اپنے سب سے قریبی ساتھی، اتحادی اور دوست کینیڈا کے خلاف ٹریڈ وار شروع کر دیا ہے۔ وہیں، دوسری جانب روس کے ساتھ مثبت انداز میں کام کرنے کی بات کہتے ہیں، جہاں کا صدر ولادیمیر پوتن ایک جھوٹا اور قاتل تاناشاہ ہے، اور وہ اسے خوش کرنا چاہتے ہیں۔ کیا یہ سمجھداری کی بات ہے۔‘‘

Published: undefined

علاوہ ازیں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ’’ٹرمپ کینیڈا کی معیشت کو مکمل طور سے تباہ کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ اس طرہ وہ کینیڈا کو امریکہ میں آسانی سے ملا سکتے ہیں۔ لیکن ایسا کبھی نہیں ہونے والا ہے۔ ہم کبھی امریکہ کی 51 ویں ریاست نہیں بنیں گے۔‘‘ ساتھ ہی ٹروڈو نے ٹرمپ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’’میں خاص طور پر اس امریکی شخص، ڈونلڈ سے بات کرنا چاہتا ہوں۔ وال اسٹریٹ جرنل کی ہر بات پر متفق ہونا میری عادت نہیں ہے، لیکن ڈونلڈ بھلے ہی تم بہت عقلمند ہو، لیکن یہ قدم نہایت ہی احمقانہ ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح ہو کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے 3 سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں پر اضافی ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ میکسیکو، کینیڈا اور چین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امریکہ پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے مالیاتی بازاروں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نصف شب کے بعد میکسیکو اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگایا ہے۔ حالانکہ انہوں نے کینیڈین توانائی پر اس ٹیرف کو 10 فیصد ہی رکھا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined