عالمی خبریں

یوروپ میں کورونا سےاموات کے معاملہ میں برطانیہ سر فہرست

پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا وبا سے امریکہ کے بعد سب سے زیادہ اور یوروپ میں تمام ممالک سے زیادہ اموات برطانیہ میں رپورٹ ہوئی ہیں۔کل تک یوروپ کا اٹلی وہ ملک تھا جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی لیکن کل برطانیہ میں یہ تعداد سب سے زیادہ ہو گئی۔ برطانیہ میں اب یہ تعداد 29427 ہے جبکہ اٹلی میں یہ تعداد 29315 ہے۔

Published: undefined

یوروپ میں اٹلی وہ ملک ہے جہاں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہاں یہ تعداد 29315 ہے جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

Published: undefined

امریکہ میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسپین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہے اور فرانس میں یہ تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اموات کی تعداد 200 ہے۔ ایران میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہاں اموات کی ےعداد چھہ ہزار سے زیادہ ہے۔پاکستان میں متاثرین کی تعداد 22 ہزار کے قریب ہے اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 514 ہے۔ اسرائیل میں کورونا متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد 238 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined