عالمی خبریں

انڈونیشیا: تدفین کے بعد ویڈیو میں مُردے کو زندہ پایا گیا !

وڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ تابوت کے اندر موجود میت نے اپنا ہاتھ ہلایا۔ یہ سب پلک جھپکنے میں ہوا جس نے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں کام کرنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

انڈونیشیا کے انتہائی شمال میں واقع جزیرے سولاویسی کے شہر میناڈو کے قبرستان میں ایک شخص کو دفنانے کے کافی دیر بعد اس کے گھر والوں کو یہ معلوم ہوا کہ تدفین کے وقت مذکورہ شخص زندہ تھا۔ یہ واقعہ رواں ماہ 5 مئی کو پیش آیا۔

Published: 14 May 2020, 10:11 PM IST

میت کے ایک عزیز یا کسی گھر والے نے اپنا موبائل فون نکال کر لکڑی کے تابوت کو قبر میں اتارے جانے کے وقت وڈیو بنانا شروع کر دیا۔ اس موقع پر تمام لوگ ہی غم سے نڈھال تھے لہذا کسی نے بھی اس چیز کو نوٹ نہیں کیا جس کا کیمرے نے پتہ چلایا تھا۔ اس وڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ تابوت کے اندر موجود میت نے اپنا ہاتھ ہلایا۔ یہ سب پلک جھپکنے میں ہوا جس نے مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں کام کرنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

Published: 14 May 2020, 10:11 PM IST

یہاں تک کہ جس شخص نے یہ وڈیو بنائی وہ بھی میت کی جانب سے اس حرکت پر متوجہ نہیں ہوا۔ البتہ اگلے روز وڈیو دیکھنے پر لوگوں نے اس چیز کو نوٹ کیا۔ اس پر حکام سے سوال کیا گیا کہ آیا مذکورہ شخص تدفین کے وقت زندہ تھا یا نہیں۔ حکام نے قبر کھولنے کا فیصلہ کیا تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آیا تابوت کے شیشے سے ظاہر ہونے والی بات اس بات کا ثبوت ہے کہ میت زندہ تھی، یا پھر وڈیو میں جو کچھ ظاہر ہوا وہ ایک چھوٹا سے جانور تھا، جیسا کہ سوشل میڈیا کی بعض ویب سائٹس پر بتایا گیا ہے۔

Published: 14 May 2020, 10:11 PM IST

انڈونیشیا کے جزیرے جاوہ کے سب سے مشہور اخبار ’سوریہ ملنگ‘ نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وڈیو میں جو حرکت ظاہر ہوئی وہ روشنی کا عکس ہو سکتی ہے ، یا پھر جائے تدفین کے اوپر سے گزرنے والا کوئی پرندہ جس کی صورت شیشے سے منعکس ہو گئی یا پھر ہو سکتا ہے کہ میت کا ایک ہاتھ سینے پر دوسرے ہاتھ کے اوپر رکھا ہوا ہو اور قبر میں تابوت اتارتے ہوئے وہ لڑھک کر حرکت میں آ گیا ہو۔

Published: 14 May 2020, 10:11 PM IST

البتہ سوشل میڈیا پر بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ حرکت میں آنے والی چیز کا رنگ "سفید" ہے۔ لہذا ہو سکتا ہے کہ یہ کپڑے کا کوئی ٹکڑا ہو جو تابوت کی چھت سے عمودی صورت میں گر گیا۔ یا پھر یہ میت کو تابوت میں رکھنے والے افراد میں سے کسی کا رومال ہو۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 14 May 2020, 10:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 May 2020, 10:11 PM IST