عالمی خبریں

ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنا خطرناک: بل گیٹس

بل گیٹس نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کیے جا رہے کاموں سے کووڈ-19 کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی ہے اگر ڈبلیو ایچ او کا کام رک جاتا ہے تو کوئی دوسری تنظیم اس کی جگہ نہیں لے سکتی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور چیئرمین بل گیٹس نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کے مسلسل بڑھتے کیسز کے درمیان امریکہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ روکنے کے فیصلہ کو خطرناک قرار دیا ہے۔ گیٹس نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ اس عالمی صحت کے بحران کے دوران ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنا خطرناک ہے۔

Published: undefined

مائیکرو سافٹ کے چیئرمین نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کیے جا رہے کاموں سے کووڈ -19 کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی ہے اگر ڈبلیو ایچ او کا کام رک جاتا ہے تو کوئی دوسری تنظیم اس کی جگہ نہیں لے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں دنیا کو ڈبلیو ایچ او کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو دئیے جانے والے فنڈ کو روکنے کی ہدایت دی تھی، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او پر کوروناوائرس (کووڈ -19) کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہنے اور اس سے متعلق صحیح معلومات چھپانے کا الزام لگایا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران کہا ”آج میں اپنی انتظامیہ کو ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے کی ہدایت دے رہا ہوں۔ کووڈ -19 کے حوالہ سے بدنظمی اور اس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو چھپانے میں ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا“۔ قابل غور ہے کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کو سالانہ 40 سے 50 کروڑ ڈالر کی مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined