عالمی خبریں

امریکہ میں فائرنگ، بائیڈن کریں گے بفیلو کا دورہ

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ 17مئی کو صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ جیلا بائیڈن نیویارک کے شہر بفیلو کا دورہ کریں گے، جہاں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ دونوں متاثرین سے اظہار تعزیت کریں گے۔

بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نیویارک کے شہر بفیلو کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دی ہے۔ امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ اور مرکزی کام کی جگہ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’منگل 17 مئی کو صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جیلا بائیڈن نیویارک کے شہر بفیلو کا دورہ کریں گے، جہاں ایک فائرنگ کے واقعہ میں دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ دونوں متاثرین سے اظہار تعزیت کریں گے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے بفیلو میں ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکہ میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اس واقعے کو نسلی بنیاد پر گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔ مجرم کی شناخت ایک 18 سالہ نوجوان کے طور پر کی گئی ہے جس نے جرم کرنے سے پہلے سفید فام بالادستی کا منشور پوسٹ کیا تھا جس پر سیاہ سورج (نازی نشان) اور یوکرین کی ازوف بٹالین کا نشان تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 11 اپریل کو اس طرح کے تشدد کی روک تھام کے لیے اقدامات کے بارے میں بات کی گئی، جس میں غیر قانونی/ بغیر لائسنس بندوقوں کے پھیلاؤ کو روکنا اور بندوق کی اسمگلنگ پر ایک جامع رپورٹ پیش کرنا شامل رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined