عالمی خبریں

ٹرمپ کی پالیسیوں کو بائیڈن تبدیل کریں گے

پیرس آب و ہوا معاہدہ اور عالمی صحت تنظیم میں پھر سے شامل ہونے اور سفر پابندی کو منسوخ کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ہے۔

تصویر گیٹی ایمج
تصویر گیٹی ایمج 

امریکی صدر کے عہدہ پر نومنتخب صدر جوبائیڈن گزشتہ چار برسوں میں رخصت پذیر ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں سے کچھ تبدیلی کرنے کے لئے دفتر کے پہلے دنوں میں ایکزیکیوٹیو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ واشنگٹن پوسٹ اور ٹی وی چینل اے بی سی اور این بی سی نے جو بائیڈن کے منصوبوں سے واقف ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی کچھ پالیسیوں کو پلٹنے کے لئے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ایکزیکیوٹیو آرڈرس کی جھڑی لگانے کی بات کر رہے ہیں۔

Published: undefined

پیرس آب و ہوا معاہدہ اور عالمی صحت تنظیم میں پھر سے شامل ہونے اور سفر پابندی کو منسوخ کرنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جو بائیڈن کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لئے ایکزیکیوٹیو آرڈر جاری کرنا صرف ایک ذریعہ ہے اور ان کی ترجیح کانگریس کے ساتھ کام کرنے کی ہوگی۔

Published: undefined

جو بائیڈن سرکاری طورپر پیر کو اپنی مدت کارکی شروعات کریں گے اور اپنی کورونا وائرس ٹاسک فورس کو بھی ایک نام دیں گے، جس کا انہوں نے اپنی منظور شدہ تقریر میں ذکر کیا ہے۔ جو بائیڈن نے سنیچر کی رات کہا کہ ہمارے کام کی شروعات کووڈ کو کنٹرول کرنے سے ہوگی۔ بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ پیر کو اہم سائنسدانوں اور ماہرین کے ایک گروپ کو تشکیل دیں گے۔ یہ گروپ کووڈ اسکیم لینے میں مدد کرنے اور اس کا ایک ایکشن بلو پرنٹ میں تبدیل کرنے میں مدد کی جائے گی جس پر عملی طور پر کام جنوری 2021 سے شروع ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined