عالمی خبریں

روس کی ثالثی کے بعد آرمینیا۔آذربائیجان لاشوں کے تبادلے پر تیار

روس کی ثالثی کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان نگورنو۔کاراباخ علاقے میں تصادم کے دوران مارے گئے فوجیوں کی لاشوں کے تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

باکو: روس کی ثالثی کے بعد آرمینیا اور آذربائیجان نگورنو۔کاراباخ علاقے میں تصادم کے دوران مارے گئے فوجیوں کی لاشوں کے تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔ آذربائیجان کے وزارت دفاع نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

وزارت نے بتایا کہ ’’آذربائیجان کے نگورنو۔کاراباخ علاقے میں تعینات روسی امن فوج کی ثالثی اور شراکت داری کے ذریعہ سے شوشا شہر کے اردگرد میدان جنگ میں مارے گئے کئی فوجیوں کی لاشیں برآمد کئے گئے تھے۔‘‘

Published: undefined

اس انسانی اقدامات کے طور پر آرمینیائی مسلح فورسوں کے مارے گئے فوجیوں کی لاشیں آرمینیائی فریق کے حوالے کردیئے گئے تھے۔ اس کے علاوہ شوشا شہر کے اردگرد تصادم کے دوران مارے گئے آذربائیجان کی فوج کے چھ فوجیوں کی لاشیں موصول ہوئے تھیں۔

Published: undefined

وزارت نے بتایا کہ متنازعہ خطہ میں چھ ہفتوں کے تصادم کو ختم کرنے کے لئے منگل کو آرمینیا، آذربائیجان اور روس کے لیڈروں کے ذریعہ دستخط شدہ ایک مشترکہ اعلامیہ کے مطابق انسانی بنیاد پر یہ کارروائی ہوئی۔ امن معاہدے میں جنگ بندی، قیدیوں کا تبادلہ اور روسی امن فوجیوں کی تعیناتی پربھی رضامندی کا اظہار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined