عالمی خبریں

یروشلم میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ، 8 افراد ہلاک

مقبوضہ یروشلم میں یہودیوں کی ایک عبادت گاہ میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجہ میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 

یروشلم: مقبوضہ مشرقی یروشلم میں یہودیوں کی ایک عبادت گاہ میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجہ میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا۔ فورسز کے مطابق حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا۔

Published: undefined

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ (27 جنوری) کو یروشلم میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر ہولوکاسٹ کی یادگاری تقریب کے دوران ہونے والے مہلک حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملہ آور مشرقی یروشلم کے شمالی حصے میں یہودیوں کی عبادت گاہ کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کی طرف کار لے گیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

Published: undefined

زخمیوں میں 70 سالہ خاتون، 20 سالہ نوجوان اور 14 سالہ لڑکے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو حداسہ ماؤنٹ اسکوپس اسپتال لے جایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو جنین کے پناہ گزین کیمپ میں ہلاکت خیز جھڑپوں کے بعد پیش آیا جس میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک معمر خاتون سمیت 9 فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔

Published: undefined

سی این این کے مطابق، مغربی کنارے کے شہر میں ہونے والی جھڑپوں سے اس سال اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد 29 ہو گئی۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے غزہ دہشت گردوں کے راکٹ حملوں کے جواب میں وسطی غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ انہوں نے باٹم آف دی فارم کو نشانہ بنایا۔ یہ ایک زیر زمین جگہ ہے، جہاں پناہ گزین کیمپ میں راکٹ بنائے جاتے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا کہ "اس حملے سے حماس کی ہتھیاروں کی تیاری کی کوششوں کو کافی نقصان پہنچے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined