عالمی خبریں

امریکی ’سیریل کلر‘ کا اعتراف جُرم، 35 سال میں 93 خواتین کا کیا قتل

ایف بی آئی کا تفتیش کے بعد یہ کہنا ہے کہ ابھی تک سیمول لٹل کے 50 افراد کے قتل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے، لیکن تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ قاتل کے تمام93 اعترافات درست ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نیویارک: ریاستہائے متحدہ امریکہ کی تاریخ کے سب سے خطرناک قاتل سیمول لٹل نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 35 سال میں 93 خواتین کا قتل کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی کی جانب سے ایک 79 سالہ امریکی سیریل کلر’سیمول لٹل‘ کے اعترافات سامنے آئے ہیں جس نے سال 1970 سے 2005 تک93 خواتین کا قتل کیا ہے اور قتل کرنے کے بعد ان کے خاکے بھی بنائے ہیں۔

Published: 08 Oct 2019, 5:07 PM IST

ایف بی آئی کے تفتیشی اہلکاروں کا کہنا ہے سیمول لٹل کی جانب سے جاری کیے گئے خاکوں کی مدد سے مقتولین کی شناخت کی جائے گی، تاہم ان میں سے کچھ کی شناخت ہوگئی ہے۔ایف بی آئی کا تفتیش کے بعد یہ کہنا ہے کہ ابھی تک سیمول لٹل کے 50 افراد کے قتل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے، لیکن تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ قاتل کے تمام93 اعترافات درست ہیں۔

Published: 08 Oct 2019, 5:07 PM IST

ایف بی آئی نے ایک ویب سائٹ بنائی ہےجہاں انہوں نے وہ تمام خاکے جاری کیے ہیں جو سیریل کلر سیمول لٹل نے خود بنائے ہیں، یہ خاکے ان تمام خواتین کے ہیں جنہیں اس نے قتل کیا تھا۔ایف بی آئی کے جرائم کی تجزیہ کار کرسٹی پلازولو کا کہنا ہے کہ ’’ کئی برسوں تک سیمول لٹل کا ماننا تھا کہ اسے پکڑا نہیں جائے گا کیونکہ کسی نے اس کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا تھا۔‘‘

Published: 08 Oct 2019, 5:07 PM IST

اس کے علاوہ زیادہ تر ہلاکتوں کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ حادثاتی طور پر ہوئیں ہیں یا ان کی وجہ معلوم نہ ہوسکی جبکہ کچھ لاشیں کبھی ملی ہی نہیں ہیں۔2014 میں سیمول لٹل کو تین خواتین کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا ہوگئی تھی۔کرسٹی پلازولو نے کہا کہ سیمول لٹل ابھی صرف تین خواتین کے قتل کے جرم میں جیل میں ہے لیکن ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ ہر مقتول کے لئے انصاف ضروری ہے تاکہ کیس بند ہو سکے۔

Published: 08 Oct 2019, 5:07 PM IST

ماضی میں باکسر رہنے والے سیمول لٹل جنہیں ’سیمول مکڈوول‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو پہلی بار 2012 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت وہ امریکی ریاست کنٹکی میں بے گھر افراد کے لئے بنی ایک پناہ گاہ میں رہتے تھے۔ وہ پہلی مرتبہ منشیات کے الزام میں گرفتار ہوئے اور کیلیفورنیا بھیج دیئے گئے۔

Published: 08 Oct 2019, 5:07 PM IST

کیلیفورنیا میں ڈی این اے ٹسٹ کے بعد مزید تین کیسز سامنے آئےجس کے بعد انہیں 1987 سے 1989 کے درمیان کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں تین عورتوں کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی۔سیمول لٹل نے تینوں خواتین کو تشدد کے بعد ان کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیاتھا۔

Published: 08 Oct 2019, 5:07 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Oct 2019, 5:07 PM IST