عالمی خبریں

ڈونالڈ ٹرمپ یہودی ملکہ آستر کی طرح ہیں: امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ قدیم فارس کی ملکہ آستر کی طرح ہیں، جنہوں نے یہودیوں کو بچایا تھا۔ یہودیوں کو بچانے کی یہ کہانی عہد نامہ قدیم کی کتاب آستر میں بیان ہوئی ہے۔

ٹرمپ یہودی ملکہ آستر کی طرح ہیں، امریکی وزیر خارجہ
ٹرمپ یہودی ملکہ آستر کی طرح ہیں، امریکی وزیر خارجہ 

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل کی حمایت کو مذہبی پس منظر میں بیان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ کو بائبل کی یہودی ملکہ آستر سے تشبیح دی ہے۔ قدیم فارس کی اس ملکہ کو اپنے ملک کے یہودیوں کی جانیں بچانے والی ہیرو قرار دیا جاتا ہے۔ یہ کہانی عہد نامہ قدیم کی کتاب آستر میں بیان ہوئی ہے۔ یہودیوں کے خلاف سازش کے ناکام ہونے کی یاد میں ابھی تک ’عید پوریم‘ بھی منائی جاتی ہے۔

Published: undefined

عہد نامہ قدیم کی کتاب آستر کے مطابق ایران کے بادشاہ اخسویرس کا ایک ہامان نامی مشیر یہودیوں کا دشمن تھا۔ اُس نے بادشاہ سے یہودیوں کے قتل عام کا فرمان حاصل کر لیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ فرمان بادشاہ سے نشے کی حالت میں حاصل کیا گیا تھا۔ اس وقت کی ملکہ آستر کے چچا مردکی کو اس سازش کا علم ہوا اور اُس نے ملکہ آستر کی مدد سے یہودیوں کو ہامان کی سازش سے بچا لیا۔ بعد ازاں بادشاہ نے ہامان کو ہی پھانسی دے دی تھی۔

Published: undefined

مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کرسچئین براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بیان دیا تھا۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ ایران کے خلاف سخت موقف کی وجہ سے کیا وہ یقین رکھتے ہیں کہ ٹرمپ آسٹر کی طرح ہیں؟ اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا، ’’ایک مسیحی کے طور پر مجھے یقین ہے کہ ایسا ممکن ہے۔‘‘ اس کے بعد امریکی وزیر خارجہ کو اس وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ انہوں نے ایک پریس کانفرنس صرف ’مذہب کی بنیاد‘ پر صحافیوں کے لیے کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو