عالمی خبریں

کورونا وائرس کے لیے امریکہ تیار کر رہا ٹیکہ، چین میں اب تک ہو چکی ہے 722 افراد کی موت

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 722 ہو گئی ہے، جبکہ 34546 افراد کے اس انفیکشن میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے ہفتے کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس  

امریکہ جان لیوا کورونا وائرس سے نمٹنےکےلئے ٹیکا تیار کرنے کا کام تیزی سے کررہاہے۔ امریکہ کے ایک میڈیکل افسر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ہے۔ امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایلرجی اینڈ انفیکشن ڈیسیز کے ڈائریکٹر انتھنی فوسی نے صحت اور انسانی خدمات کے امریکی محکمےمیں پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ٹیکا تیار کرنے کےلئے بایوٹیک کمپنی موڈیرنا کے ساتھ کام جاری ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 722ہوگئی ہے اور 34546افراد میں اس انفیکشن کے پائےجانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دسمبر2019میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ ہفتے عالمی صحت کےلئے ایمرجنسی کا اعلان کیاتھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 722 ہو گئی ہے، جبکہ 34546 افراد کے اس انفیکشن میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے ہفتے کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق سات فروری کی نیم شب تک اسے 31 صوبوں سے اطلاع ملی،جس کے مطابق کورونا وائرس کے 34546 معاملوں کی تصدیق کی جا چکی ہے جس میں سے 6101 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ 722 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 2050 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined