عالمی خبریں

ٹوئٹر کے ساتھ سودا ہولڈ: ایلن مسک

ایلن مسک نے ہفتے کے روز کہا کہ ان کی ٹیم ٹوئٹر کے 100 فالو ورس کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔ میں دوسرے لوگوں سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کرتا ہوں اور دیکھنا چاہتا ہوں کہ ان کا اندازہ کیا ہوتا ہے۔

ایلن مسک اور ٹوئٹر
ایلن مسک اور ٹوئٹر تصویر آئی اے این ایس

واشنگٹن: ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایلن مسک کے ٹوئٹر کے ساتھ سودا ہولڈ رکھے جانے سے متعلق ٹوئٹ کے بعد اب یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں کہ آیا ان کی 44 ارب ڈالر کی یہ ڈیل مکمل ہو جائے گی۔ قبل ازیں ایلن مسک نے گزشتہ ماہ ٹوئٹر کو خریدنے کے لیے 44 ارب ڈالر کی ڈیل کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

ایلن مسک نے جمعہ کو ایک ٹوئٹ میں کہا ’’ٹوئٹر نے عارضی طور پر زیر التواء تفصیلات کو ہولڈ پر رکھا ہے جو اس حساب کتاب کی حمایت کرتے ہیں کہ اسپیم/فرضی اکاؤنٹس دراصل پانچ فیصد سے بھی کم صارفین کی نمائندگی کرتے ہیں‘‘۔ تاہم، انہوں نے بعد میں کہا کہ وہ اب بھی ٹوئٹر کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔

Published: undefined

اس ٹوئٹ کے سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر کے شیئر بازار میں 10 فیصد سے زیادہ گر گئے، جو 54.20 ڈالر فی شیئر کی معمولی حصولی قیمت سے 14 پوائنٹس کم ہے۔ ایلن مسک نے ہفتے کے روز کہا ’’ان کی ٹیم ٹوئٹر کے 100 فالو ورس کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔ میں دوسرے لوگوں سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کرتا ہوں اور دیکھنا چاہتا ہوں کہ ان کا اندازہ کیا ہوتا ہے۔ ویسے مجھے ٹوئٹر کی پبلک فائلنگ کی درستگی پر بھروسہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined