عالمی خبریں

تقریب میں فائرنگ کے بعد ٹرمپ نے کہا ’30 دن بعد پھر ہوگا پروگرام‘ ، سیکرٹ سروس کو دی شاباشی

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ وارداتیں انہیں ان کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ انہوں نے خاص طور پر کہا کہ یہ واردات مجھے ایران کے خلاف جاری لڑائی میں جیت حاصل کرنے سے نہیں روک پائے گی۔

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی 

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے ساتھ سالانہ عشائیے میں فائرنگ کی واردات سے امریکہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اس دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آناً فاناً پریس کانفرنس کرکے لوگوں سے خطاب کیا اور کہا کہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹ سروس نے بہت اچھا کام کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس گولی باری میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے اور بلٹ پروف جیکٹ نے اس کی جان بچالی۔ سیکرٹ سروس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک حملہ آورکو فوری طور پر دبوچ لیا ہے۔

Published: undefined

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ وارداتیں انہیں ان کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹاسکتیں۔ انہوں نے خاص طور پر ایران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واردات مجھے ایران کے خلاف جاری لڑائی میں جیت حاصل کرنے سے نہیں روک پائے گی۔ پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے واشنگٹن ہلٹن ہوٹل کی سیکورٹی پر بھپی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ عمارت پوری طرح محفوظ نہیں تھی۔ انہوں نے مستقبل کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک جدید ’وارروم‘ بنانے کی ضرورت پر زوردیا جو ’ڈرون-پروف‘ اور ’بلٹ پروف‘ شیشوں سے لیس ہو۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ انڈور پروگراموں کو بند کریں گے، تو صدر ٹرمپ نے دوٹوک کہا کہ ’’میں ایسا نہیں کرسکتا، ہمیں لوگوں کے درمیان جانا ہی ہوگا‘۔

Published: undefined

ٹرمپ نے کہا کہ جس طرح سے سیکرٹ سروس نے مجھے، میلانیا اور وینس سمیت دیگر لوگوں کو تیزی سے باہر نکالا، وہ قابل تعریف ہے۔ جس حملہ آور کو پکڑا گیا ہے وہ کیلیفورنیا کا ہے اور بیمار ہے، میری کابینہ کے تمام ساتھی محفوظ ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ فائرنگ میں ایک افسر کو گولی لگی لیکن وہ بچ گیا کیونکہ اس نے بہت اچھی بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی۔ اسے بہت ہی قریب سے ایک بہت طاقتور گن سے گولی ماری گئی اور جیکٹ نے کام کردیا۔ میں نے ابھی افسر سے بات کی اور حالت دریافت کی ہے وہ ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بولنے کی آزادی کے لیے ڈیڈیکیٹیڈ ایک ایونٹ تھا جس کا مقصد دونوں پارٹیوں (پریس اور انتظامیہ ) کے ممبران کو ایک ساتھ لانا تھا۔

Published: undefined

قبل ازیں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی درخواست پر پروٹوکول کی تعمیل کرتے ہوئے جائے وقوعہ کو فوری طور پر خالی کرا دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ خود، خاتون اول میلانیا ٹرمپ، نائب صدر اور کابینہ کے تمام اراکین پوری طرح سے محفوظ اور ’پرفیکٹ کنڈیشن‘ میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined