عالمی خبریں

کابل: شادی کی تقریب میں دھماکہ، 60 سے زائد افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی ایک تقریب میں طاقتور دھماکے میں ہفتہ کی شب کم از کم 63 افراد کی موت ہو گئی اور تقریباً 100 افراد زخمی ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی ایک تقریب میں طاقتور دھماکے میں ہفتہ کی شب کم از کم 63 افراد کی موت ہو گئی اور تقریباً 100 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Published: 18 Aug 2019, 10:10 AM IST

افغانستان کے وزارت داخلہ نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابل کے مغربی حصے میں استقبالیہ تقریب کے دوران دھماکہ ہوا، لیکن اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں صاف طور پر کچھ نہیں کہا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمي نے ’ٹولو نیوز‘ کو بتایا کہ کابل کے پی ڈی 6 واقع’ شہردبئی ویڈنگ ہال‘ میں ہفتہ کی رات تقریبا 22:40 بجے یہ دھماکہ ہوا۔

Published: 18 Aug 2019, 10:10 AM IST

شادی کی تقریب کا مقام جہاں پر دھماکہ ہوا

انہوں نے کہا ’’ہلا ک شدگان اور زخمیوں کو پولیس اور ایمبولینس کی ٹیم نے اسپتال پہنچایا دیا ہے۔ یہ دھماکہ کس طرح کا تھا اس کے بارے میں بعد میں معلومات دی جائے گی‘‘۔ اس واقعہ کے وقت دو منزلہ ’ویڈنگ ہال‘ میں اسٹیج کے قریب بہت سے لوگ جمع تھے۔

Published: 18 Aug 2019, 10:10 AM IST

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے وقت ہال پوری طرح لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے احتیاط کے پر پورے علاقے کا محاصرہ کر دیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Published: 18 Aug 2019, 10:10 AM IST

ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ مغربی کابل میں ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا۔افغان حکام نے ابتدائی طور پر 6 افراد کے ہلاک اور 20 زخمی ہونے کا بتایا تھا تاہم اب حکام نے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے۔

Published: 18 Aug 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Aug 2019, 10:10 AM IST