عالمی خبریں

افغانستان: 24 گھنٹوں میں 572 طالبان ہلاک، 309 زخمی

فواد امان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورس (اے این ڈی ایس ایف) کی کارروائیوں میں 572 طالبان ہلاک اور 309 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کابل: افغانستان میں سرکاری فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 572 طالبانیوں کو ہلاک اور 309 کو زخمی کر دیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ فواد امان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "ننگرہار، لغمان، غزنی، پکتیا، پکتیکا، قندھار، ارزگان، ہیرات، فرح، جوجان، سرائے پل، فاریاب، ہلمند، نیمروز، تخار، قندوز، بدخشان اور کاپیسا صوبوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغانستان میں نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورس (اے این ڈی ایس ایف) کی کارروائیوں میں 572 طالبان ہلاک اور 309 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

فود امان نے تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تمام عسکریت پسند طالبان سے وابستہ ہیں یا کسی اور تنظیم سے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے دوران طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے۔ اس دوران اے این ڈی ایس ایف اور طالبان کے درمیان تنازعہ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ طالبان نے ہفتہ کو اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوب مغربی صوبے نیمروز اور شمالی صوبے جوزجان پر قبضہ کر لیا ہے۔ نمروز کا دارالحکومت زرنج 2016 کے بعد پہلا ایسا صوبائی مرکز بن گیا ہے جس پر طالبان نے قبضہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined