عالمی خبریں

ذہنی طور پر مضبوط ’جلاد‘ کی بھرتی کا اشتہار جاری... جانیے کہاں؟

سری لنکا میں عدالتوں کی جانب سے دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکومت نے اس تناظر میں ’جلادوں‘ کی بھرتی کا اشتہار بھی دے دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پھانسی کی سزا پر عمل شروع کرنے سے قبل کولمبو حکومت نے ’جلادوں‘ کی بھرتی کا اشتہار بھی دے دیا ہے۔ اس اشتہار میں بھرتی کے خواہش مند حضرات کے لیے ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی شرط بھی شامل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دارکَش کے لیے اخلاقی طور پر بہتر کردار کا حامل ہونا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس وقت دو بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھرتی ہونے والوں کی فی کس ماہانہ تنخواہ چھتیس ہزار 410 سری لنکن روپے یا 208 ڈالر ہو گی۔

Published: 22 Feb 2019, 11:10 PM IST

دوسری جانب سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے کہا ہے کہ اُن کے ملک میں بیالیس سال سے پھانسی کی سزا پر عائد پابندی کو اگلے دو ماہ کے دوران ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے ملکی پارلیمنٹ کو بتایا کہ اُن کی حکومت منشیات کے مجرموں کو دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کرنے کے علاوہ منشیات فروشی سے جڑے جرائم کے خلاف بھی سخت اقدامات کرنے کا اصولی فیصلہ کر چکی ہے۔

Published: 22 Feb 2019, 11:10 PM IST

سری لنکن صدر نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ پھانسی کی سزا پر عمل شروع کرنے کے خلاف حکومت پر دباؤ بڑھانے سے گریز کریں۔ یہ امر اہم ہے کہ سری لنکا میں قتل، ریپ اور منشیات سے جڑے جرائم کے تحت دی جانے والی موت کی سزاؤں کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔ مبصرین کے مطابق منشیات کے مجرموں کو موت کی سزا دینے کی ترغیب سری لنکا کے صدر کو فلپائن کے دورے کے دوران ملی ہے۔

Published: 22 Feb 2019, 11:10 PM IST

سری لنکا کے وزیر انصاف نھے جمعرات اکیس فروری کو کہا تھا کہ منشیات فروشی و اسمگلنگ میں ملوث پانچ افراد کو دی گئی ماتحت عدالتوں کی سزا کی توثیق اعلیٰ عدالتوں سے ہو چکی ہے۔ اس کا امکان ہے کہ سری سینا اگلے دنوں میں موت کی سزا کے منتظر پانچ مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیں گے۔

Published: 22 Feb 2019, 11:10 PM IST

سری لنکا کی جیلوں میں موت کی سزا کے منتظر 376 قیدی ہیں۔ وزیر انصاف تھالتھا اتھوکورالے کے مطابق ان پونے چار سو میں کم از کم اٹھارہ منشیات کے ایسے مجرم ہیں جنہیں پھانسی گھاٹ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ سری لنکن جیلوں کے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کوئی جلاد دستیاب نہیں لیکن جلد ہی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

Published: 22 Feb 2019, 11:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Feb 2019, 11:10 PM IST