عالمی خبریں

یوکرین کے خلاف جاری جنگ کو لے کر صدر پوتن کے خلاف آواز اٹھانے والے روسی لیڈر کو 25 سال قید کی سزا

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارا مرجا کو عدالت نے 25 سال قید کی سزا سنائی ہے، حالانکہ وہ گزشتہ ایک سال سے جیل میں ہی بند ہیں، انھیں ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس 

روس کا یوکرین پر حملہ جاری ہے اور کئی ممالک نے ایک سال سے زیادہ مدت سے جاری اس جنگ کو لے کر روسی صدر پوتن کی شدید مذمت کی ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ روس کے اندر بھی کئی ایسے لوگ ہیں جو روسی صدر کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ ان میں سے ہی ایک حزب مخالف لیڈر کارا مرجا ہیں جنھیں پیر کے روز ماسکو کی ایک عدالت نے ملک سے غداری اور روسی فوج کو بدنام کرنے کا قصوروار پایا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارا مرجا کو عدالت نے 25 سال قید کی سزا سنائی ہے، حالانکہ وہ گزشتہ ایک سال سے جیل میں ہی بند ہیں۔ انھیں ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور پھر ان کے خلاف عدالتی کارروائی چلائی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مرجا پر گزشتہ کافی سالوں سے حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے الزامات لگ رہے تھے۔

Published: undefined

جب کارا مرجا کو گرفتار کیا گیا تھا تو اس سے کچھ گھنٹے پہلے انھوں نے میڈیا سے بات چیت کی تھی۔ اس دوران انھوں نے الزام لگایا تھا کہ روس ’قاتلوں کی حکومت‘ کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے۔ انھوں نے اپنے اوپر لگائے گئے سبھی الزامات کو بھی خارج کر دیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، انھوں نے اپنے اوپر چل رہے کیسز کا موازنہ ’شو ٹرائل‘ سے بھی کیا۔

Published: undefined

کارا مرجا نے حال ہی میں روس کی یوکرین پر کی گئی کارروائی کی تنقید کی تھی۔ مرجا کے ذریعہ کی گئی اس تقریر کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ حالانکہ مرجا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سیاسی نظریات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا تھا کہ ’’میں یہ بھی جانتا ہوں کہ وہ دن آئے گا جب ہمارے ملک پر تاریکی چھا جائے گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined