عالمی خبریں

اٹلی: کرونا سے ہلاکتوں کا ایک دن میں نیا ریکارڈ قائم، 800 افراد کی زندگی کا چراغ گل

اٹلی میں گزشتہ روز ہونے والی ہلاکتوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اٹلی میں اب تک چھ ہزار 557 افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوچکےہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اٹلی میں روزانہ اموات کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ہلاکتوں میں گذشتہ روز غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا اور گزشتہ روز 8 سو افراد اس موذی بیماری کی بھینٹ چڑھ گئے۔

Published: undefined

اٹلی میں شہری تحفظ کے ادارے کے سربراہ اینجلو بوریلی نے بتایا تھا کہ 20 مارچ 2020 کو 627 افراد کرونا کے باعث موت سے ہمکنار ہوئے جبکہ گزشتہ روز ہونے والی ہلاکتوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اٹلی میں اب تک چھ ہزار 557 افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوچکےہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ حکام نے وضاحت کی ہے کہ مرنے والے زیادہ تر افراد اس وائرس سے متاثر ہونے سے پہلے ہی دل یا ذیابیطس جیسی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ اٹلی میں کرونا کے باعث پوری دنیا میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

فرانسیسی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' نے سرکاری اعدادو شمار میں بتایا ہے کہ کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اب تک 12 ہزار 592 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان میں 7199 یورپ اور 3459 ایشیا میں ہوئی ہیں۔ اٹلی میں 4855، چین میں 3255 اور ایران میں 1556 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined