عالمی خبریں

’گناہوں سے چرچ زخمی ہوا‘، پوپ فرانسس

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے’ورلڈ یوتھ ڈے‘ کے اختتام پر کہا ہے کہ کلیسا میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے واقعات نے چرچ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

’گناہوں سے چرچ زخمی ہوا‘، پوپ فرانسس
’گناہوں سے چرچ زخمی ہوا‘، پوپ فرانسس 

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ پاناما سٹی کے نواح میں منعقد ہونے والے ورلڈ یوتھ ڈے کے آخری بڑے اجتماع کے موقع پر پوپ فرانسس نے مختلف عالمی اور علاقائی مسائل پر توجہ مرکوز کی اور بالخصوص نوجوانوں سے کہا کہ وہ آگے بڑھ کر اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ اس دنیا کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اس مذہبی میں اجتماع دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

Published: 27 Jan 2019, 10:09 PM IST

منتظمین کے مطابق اس مرتبہ ورلڈ یوتھ ڈے کی تقریب میں تقریبا چھ لاکھ افراد نے شرکت کی۔ تقریبا ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پوپ فرانسس نے اتوار کے دن پاناما سٹی میں ایڈز، ایچ آئی وی اور دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا افراد سے ملاقات بھی کی۔

Published: 27 Jan 2019, 10:09 PM IST

پوپ فرانسس اتوار کے دن ہی واپس روم روانہ ہو جائیں گے۔ اس سے قبل وہ اس ایونٹ کے رضاکاروں سے بھی ملیں گے۔ اے ایف پی نے بتایا ہے کہ پوپ فرانسس نے ایک گروپ سے ملاقات میں اعتراف کیا کہ کلیسائی عملے کی طرف سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے باعث چرچ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کلیسا میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے واقعات کے نتیجے میں چرچ ’زخمی‘ ہوا ہے۔

Published: 27 Jan 2019, 10:09 PM IST

پاناما سٹی کے مشہور زمانہ سانتا ماریا لا انٹیگا کیتیھیڈرل کے نزدیک ہی منعققد ہوئی ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانس نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی کمیونٹیوں میں ضم ہوں اور انٹرنیٹ پر زیادہ وقت مت گزاریں۔

Published: 27 Jan 2019, 10:09 PM IST

ٹیکنالوجی کی تراکیب کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے زندگی کی حقیقت کچھ یوں بیان کی ’زندگی کلاؤڈ میں نہیں کہ اسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے۔ ایک نیا ایپ تخلیق کیا جائے یا ایسی ٹیکنیک ایجاد کر لی جائے جو دماغی صحت کو بہتری کی طرف راغب کر سکے‘۔

Published: 27 Jan 2019, 10:09 PM IST

اس موقع پر بیاسی سالہ پوپ نے مہاجرین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار بھی کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے وسطی امریکا کے مختلف مسائل پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ غربت، انسانوں کی اسمگلنگ اور تشدد کے خاتمے کو ممکن بنانے کی کوشش کی جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا قتل علاقائی سطح پر ’طاعون‘ بن چکا ہے۔ اس مرتبہ کا ورلڈ یوتھ ڈے بائیس تا ستائیس جنوری جاری رہا۔

Published: 27 Jan 2019, 10:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jan 2019, 10:09 PM IST