عالمی خبریں

چین میں طویل وقت تک ’لیٹے رہنے‘ کا مقابلہ، 23 سالہ نوجوان نے بنایا ریکارڈ

مقابلے میں جو بھی شخص گدے پر بغیر بیٹھے، گدے کو چھوڑے یا ٹوائلٹ جائے دیر تک لیٹا رہ سکتا ہے، وہی کامیاب ہوتا ہے۔ مقابلہ کرنے والوں کو صرف کروٹ بدلنے، کتابیں پڑھنے اور موبائل فون پر کھیلنے کی اجازت تھی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

چین میں گدّا بنانے والی ایک کمپنی نے اپنی تشہیر کے لیے ایک انوکھے مقابلے کا انعقاد کیا، جسے براہ راست نشر بھی کیا گیا۔ اس کھیل میں حصہ لینے والے امیدواروں کو صرف گدے پر لیٹے رہنا تھا۔ سب سے زیادہ وقت تک لیٹے رہنے والے شخص کو فاتح قرار دیا گیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنی تشہیر کے لیے مقابلے کو سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریم کیا۔

Published: undefined

اس مقابلے میں حصہ لینے والے 23 سالہ نوجوان کو فاتح قرار دیا گیا۔ یہ شخص مسلسل 33 گھنٹے 35 منٹ تک گدے پر لیٹا رہا۔ سیاوکسیانگ مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق ایک گھریلو گدے کے برانڈ نے یہ مقابلہ 15 نومبر کو صبح 10.18 بجے شمالی چین کے انر منگولیا کے باوٹو واقع ایک شاپنگ سینٹر میں منعقد کیا۔

اس کھیل کا عنوان مشہور اصطلاح ’لیٹے رہنا‘ سے لیا گیا ہے۔ اسے چینی میں’تانگ پنگ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جو سخت محنت کو مسترد کرتی ہے اور کم سے کم کام کو ترجیح دیتی ہے، جو شدید سماجی دباؤ اور ملازمت کے مشکل بازار کی وجہ سے نوجوانوں میں مقبول ہو گئی ہے۔

Published: undefined

مقابلے میں جو بھی شخص گدے پر بغیر بیٹھے، گدے کو چھوڑے یا ٹوائلٹ جائے سب سے دیرتک لیٹا رہ سکتا ہے، وہی کامیاب ہوتا ہے۔ مقابلہ کرنے والوں کو صرف کروٹ بدلنے، کتابیں پڑھنے اور اپنے موبائل فون پر کھیلنے کی اجازت تھی۔ انہیں ٹیک وے پروڈکٹس آرڈر کرنے اور پیٹ کے بل لیٹ کر کھانے کی بھی اجازت تھی۔ اس میں حصہ لینے والے زیادہ تر لوگوں ٹوائلٹ کی پریشانی سے بچنے کے لیے ڈائپر پہن رکھے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 240 افراد نے حصہ لیا جن میں سے 186 نے ایک دن کے اندر ہی سگریٹ نوشی کے لئے اسے چھوڑ دیا۔

Published: undefined

اس مقابلہ میں 33 گھنٹے اور 9 منٹ کے بعد صرف 3 لوگ رہ گئے تھے۔ منتظمین نے مشکل سطح کو بڑھاتے ہوئے باقی تینوں کو بیک وقت اپنے ہاتھ اور پیر اٹھانے کو کہا۔ جو شخص سب سے زیادہ وقت تک ایسا کرنے میں کامیاب رہا اسے فاتح قرار دیا گیا۔ آخر میں ایک 23 سالہ شخص سب سے طویل وقت تک تمام مشکلات اور شرائط کو پورا کرنے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میری گرل فرینڈ نے مجھے مقابلے کا لنک بھیجا تھا اور مجھے حصہ لینے کا مشورہ دیا تھا۔ میں نے زیادہ تیاری نہیں کی تھی۔ میں مقابلے کے نصف میں ہار ماننے کے بارے میں سوچا لیکن میری گرل فرینڈ نے مجھے آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔

Published: undefined

مقابلہ میں سرفہرست تین افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔ تیسرے مقام کو 1000 یوآن (140 ڈالر)، دوسرے مقام کو 2000 یوآن (280 ڈالر) اور پہلے مقام کو 3000 یوآن (420 امریکی ڈالر) یعنی تقریباً 37000 روپے ملے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے نے کہا کہ ’’میں یہ رقم اپنے دوستوں کے ساتھ ہاٹ پاٹ ڈنر کے لیے استعمال کروں گا۔ وہ مقابلے کے درمیان میں مجھ سے ملنے آئے اور کھانے پینے کی چیزیں لے کر آئے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined