عالمی خبریں

جنوبی افغانستان میں 10 ہزار افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اظہار تشویش کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہاں تصادم کے دوران 10 ہزار افراد پھنسے ہوئے ہیں

افغان دار الحکومت کابل / Getty Images
افغان دار الحکومت کابل / Getty Images 

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اظہار تشویش کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہاں تصادم کے دوران 10 ہزار افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بدھ کے روز کہا کہ افغانستان کے جنوبی ہلمند اور قندھارمیں تنازعے کے درمیان ان دونوں علاقوں کے دارالحکومت لشکر گاہ اور قندھار اور پڑوسی اضلاع میں رہنے والے لوگوں کو پرامن علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کمیشن نے کہا ’’شہریوں کے جانی نقصان، رہائشی مکانات اور اسپتالوں سمیت اہم انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں‘‘۔ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور اس کے انسانی مددگار ضروریات کا جائزہ لے رہے ہیں اور لوگوں کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ اتوار کو قندھار میں 2000 سے زائد افراد کو خوراک، پانی، صفائی اور نقد امداد فراہم کی گئی۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں رواں سال کے آغاز سے اب تک تقریبا 360،000 لوگوں کو تنازعات کے باعث بے گھر ہونا پڑا ہے۔ وہیں سال 2012 کے بعد سے اب تک تقریباً 50 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined