ہاکی

ہاکی عالمی کپ: ویلس کو 2-4 سے شکست دے کر ہندوستان نے حاصل کی دوسری جیت، کوارٹر فائنل کی امیدیں برقرار

ہندوستانی ٹیم کی طرف سے شمشیر سنگھ نے پہلا گول میچ کے 21ویں منٹ میں کیا، اور پھر آکاش دیپ سنگھ نے لاجواب کھیل دکھاتے ہوئے 32ویں اور 45ویں منٹ میں ہندوستان کے لیے دو شاندار گول داغ دیے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ہاکی عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم نے آج اپنی دوسری جیت حاصل کر لی۔ 19 جنوری کو ہندوستان نے ویلس کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہاف میں ہی سبقت بنا لی تھی، اور پھر ویلس کے کھلاڑیوں پر جو دباؤ بنا وہ کھیل کے آخر تک برقرار رہا۔ ہندوستانی ٹیم کی طرف سے شمشیر سنگھ نے پہلا گول میچ کے 21ویں منٹ میں کیا، اور پھر آکاش دیپ سنگھ نے لاجواب کھیل دکھاتے ہوئے 32ویں اور 45ویں منٹ میں ہندوستان کے لیے دو شاندار گول داغ دیے۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آج اپنے تیسرے میچ میں ویلس کے خلاف 2-4 سے جیت حاصل کی جن میں سے ہندوستانی کھلاڑیوں نے تین گول تو سیکنڈ ہاف میں داغے۔ فرسٹ ہاف میں صرف ایک گول ہی ہندوستان کی طرف سے داغا گیا تھا جسے پنالٹی کارنر پر شمشیر سنگھ نے کیا تھا۔ ہندوستان کے لیے آخری گول 59ویں منٹ میں کیا گیا جسے ہرمن پریت سنگھ نے ویلس کے گول پوسٹ میں ڈالا تھا۔ انھوں نے پنالٹی کے ذریعہ اس میچ میں ہندوستان کے لیے چوتھا اور اپنا پہلا گول کیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ویلس کے خلاف مقابلہ جیتنے کے باوجود ہندوستان براہ راست عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں نہیں پہنچ سکا ہے۔ ہندوستان کو کوارٹر فائنل میں براہ راست پہنچنے کے لیے ویلس پر 0-8 سے جیت حاصل کرنی تھی۔ ہندوستان کے گروپ میں اس وقت انگلینڈ 2 جیت اور 1 ڈرا کے ساتھ پہلے مقام پر ہے۔ اس گروپ میں دوسرے اور تیسرے مقام پر رہنے والی ٹیم کو کراس اوور کھیلنا ہوگا۔ جیتنے والی ٹیم ہی کوارٹر فائنل میں پہنچے گی۔ فی الحال ہندوستان گروپ ڈی میں دوسرے مقام پر ہے اور اسے گروپ سی میں تیسرے مقام پر رہنے والی ٹیم کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز